پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

معروف سیاسی شخصیت حافظ سعید کی نظربندی کیخلاف میدان میں،اسمبلی اور اسمبلی سے باہر بڑے اقدامات کا اعلان

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آئی این پی) عوامی راج پارٹی کے راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے حافظ سعید کی نظربندی کیخلاف پیرکو قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان کردیا۔جمشیددستی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں مداخلت ، سات مسلم ممالک پر پابندی اور حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف 6فروری بروز پیر کو قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گے اور اگر ان کی قرار داد اسمبلی میں نہ لائی گئی تو وہ پارلیمنٹ کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

حافظ سعید کی نظر بندی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ان کی نظر بندی فوری ختم کی جائے۔ نواز شریف پانامہ میں پھنس چکے ہیں وہ خوفزدہ ہو نے کی وجہ سے اسمبلی میں نہیں آرہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی راج پارٹی کے زیراہتمام 8اپریل کو ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں سپورٹس گراؤنڈ کا معائنہ کئے جانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر انجمن مزارعین پنجاب کے سابق جنرل سیکریٹری مہر غلام محمد سیال، ضلعی صدر مظہر عباس ، فرخ شہزاد بھی ہمراہ تھے جمشید دستی نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ عالم اسلام کے لئے خطرہ ہیں انہوں نے سات اسلامی ممالک پر پابندی عائد کی ہے اور پاکستان پر بھی ان کی نظریں ہیں پانچ فروری کو پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے لیکن اس بار حکمرانوں نے امریکہ کو خوش کرنے کے لئے حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کو نظر بند کیا ہے حالانکہ حافظ سعید ایک محب وطن جماعت کے سربراہ ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے کہنے پر ٹرمپ کو ہماری آزادی پسند نہیں ہے حالانکہ ہم ایک اسلامی ملک ہونے کے ساتھ ساتھ ایٹمی طاقت بھی ہیں جمشید دستی نے مطالبہ کیا کہ اسلامی بلاک کو مضبوط کیا جائے اور امریکی سفیر کو پاکستان سے نکالا جائے یہ قرآن کریم کا فیصلہ ہے کہ یہود و نصاری کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے

پاکستان میں موجود امریکہ نواز سیاستدانوں اور حکمرانوں کا بھی احتساب ہو نا چاہیئے آنے والے وقتوں میں ان کرپٹ اور بزدل حکمرانوں کی ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہو گی جمشید دستی نے کہا کہ عام انتخابات یقیناً2018میں ہوں گے اگر آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو نتائج خطرناک ہوں گے جس کے لئے مزید غلطی کی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر پانامہ لیکس سے بچ گئے تو وہ قومی مجرم ہیں اور عوام کے احتساب سے نہیں بچ سکیں گے انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پلانٹ کے لئے آنے والا کوئلہ چوری کرنے کی ذمہ داری وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیراعلی پنجاب پر عائد ہو تی ہے جن کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا جائے انہوں نے کہا کہ کوئلہ 400ٹن چوری ہوا ہے اور کول پلانٹ سے اربوں روپے کا کمیشن کھایا گیا اس وقت پوری دنیا میں کول پلانٹ بند کئے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان میں لوگوں کو زندہ جلانے کے لئے کول پلانٹ لگائے جا رہے ہیں سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ مظفر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں شوگر ملوں سے ایک سو دس من فی ٹرالی کی کٹوتی کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنروں سمیت ملوں کے مالکان کسان کا استحصال کر رہے ہیں اور یوریا کھاد کی باری پاکستان میں پندرہ سو روپے جبکہ بھارت میں ایک ہزار روپے میں ملتی ہے ملک میں پانی کا شدید بحران آنے والا ہے اور پہلا موقع ہے کہ دریائے سندھ بھی خشک ہو رہا ہے

واپڈا کے چیئرمین نان ٹیکنیکل ہیں ہمارے حکمرانوں نے آج تک ڈیم بنانے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں تیل کی قیمتیں آئی ایم ایف کے قرضوں کی وجہ سے بڑھائی گئی ہیں ہم اس وقت آئی ایم ایف کے 9ہزار ارب کے مقروض ہیں اور ہر پاکستانی ایک لاکھ پچیس ہزار کے قرضے تلے دبا ہوا ہے

نندی پور منصوبہ میں راجہ رینٹل نے اربوں کی کرپشن کی اور خواجہ آصف نے دس ارب روپے کا نندی پور سے تیل چوری کر لیاانہوں نے کہا کہ مزارعین کو فوری طور پر مالکانہ حقوق دیئے جائیں نہ کہ من پسندوں میں زمینیں بانٹنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے مزارعین کے حقوق کے لئے 8اپریل کو جلسہ ملتان میں اپنی آواز بلند کروں گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…