منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

فیس بک پر دوستی کا شاخسانہ،اسلام آباد میں کار پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق،لڑکی محفوظ رہی ،ورثاء مشتعل

datetime 3  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹین میں ایک کار پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مردان کا رہائشی تیمور ریاض نامی نوجوان جاں بحق ہو گیاجبکہ کار میں سوار سونیا نامی لڑکی محفوظ رہی‘ فائرنگ کرنے والا اہلکار سمیع اللہ نیازی اپنے ساتھ سمیت موقع سے فرار ، دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،

دوسری طرف سے مقتول کے ورثاء نے لاش آئی جے پی روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا ،مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی نذر آتش کر دی ، انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسروں سے مذاکرات کے مطابق مظاہرین نے سڑک کھول دی ، پولیس اہلکاروں کو گرفتار نہ کرنے پر تھانہ سبزی منڈی کے ایس ایچ او سلیم اقبال شاہ کو معطل کر دیا گیا ہے ، کار میں سوار لڑکی کی والدہ نے کہا ہے کہ میری بیٹی سونیا کی تیمور سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ون میں پولیس سے گزرنے والی ایک کار کو ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا تو کار سوار تیمور نے گاڑی روکنے کی بجائے مزید تیز کر دی جس پر ڈیوٹی پر مامور اہلکار سمیع اللہ نیازی نے یکے بعد دیگرے 3 فائر کئے جو کار سوار تیمور کو لگے جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ کار میں سونیا نامی ایک لڑکی بھی سوار تھی جسے پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد سمیع اللہ نیازی اپنے ساتھی اہلکار کے ساتھ موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کیا جس دوران پولیس نے مقتول تیمور کے ورثاء کو اطلاع کی اور واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی ساجد ریاض کی مدعیت میں تھانہ سبزی منڈی میں پولیس اہلکاروں کیخلاف درج کر لیا گیا۔

ورثاء اور اہلیان علاقہ نے واقعہ کے بعد لاش آئی جے پی روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور روڈ کئی گھنٹوں تک سڑک ٹریفک کیلئے بند کر دی۔ اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ کو بند کر دیا اور پولیس چوکی کو بھی نذر آتش کر دیا ۔ اس موقع پر پولیس کے سینئر حکام موقع پر پہنچ گئے اور مقتول کے ورثاء سے مذاکرات کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کر وائی۔ جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے

۔ ذرائع کے مطابق کار میں سوار سونیا کا تعلق سرگودھا سے ہے ۔ واقعہ کے بعد لڑکی کی والدہ بھی تھانے آئی تاہم تاحال اسے اپنی بیٹی نہیں مل سکی۔ پولیس ذ رائع کے مطابق لڑکی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقتول تیمور ریاض کے ماموں کے مطابق تیمور شادی شدہ تھا اور دو بچوں کا باپ تھا۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…