اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مشتاق رئیسانی نے ایسی کیا پیش کش کی تھی کہ نیب نے پلی بارگیننگ کرلی؟چیئرمین نیب بھی زِد میں آگئے

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مشتاق رئیسانی نے ایسی کیا پیش کش کی تھی کہ نیب نے پلی بارگیننگ کرلی ، ہم اس معاملے کو پلی بارگین نہیں، بارگین کہتے ہیں اور یہ تو چیئرمین نیب کے خلاف کارروائی کیلئے موزوں کیس بنتا ہے جبکہ نیب سے چھاپے کی ویڈیو اور تفصیلی جواب بھی طلب کرلیاگیا ۔

خالد لانگو کی درخواست ضمانت پرسماعت جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت میں عدالت نے چیئرمین نیب پر برہمی کا اظہار کیا ۔جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین نیب کے خلاف کارروائی کیلئے یہ موزوں کیس بنتا ہے ۔جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ وضاحت کریں کہ کس قانون کے تحت پلی بارگین کی،سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں پلی بارگین کی کوئی معقول وجہ نہیں سامنے آسکی۔اس معاملے کو ہم پلی بارگین نہیں بارگین کہتے ہیں۔ ملزم کی جانب آپ کا اتنا جھکا ؤکیوں ہے ؟ شرمائیں نہیں کھل کر بتائیں کہ تحویل میں لئے گئے دو گھروں کی کتنی قیمت تھی ؟چیئرمین نیب نے عدالت کو بتایا کہ مشتاق رئیسانی سے دو گھر، 65کروڑ اور ساڑھے تین کلو سونا برآمد ہوا ۔جسٹس فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ یہ مشتاق رئیسانی کی ذاتی کمائی نہیں تھی لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ تھا، اتنا سچ تو ملزم نے خود بھی بولاہے،یہ کیسے پتا چلے گا کہ اصل رقم کتنی تھی؟عدالت نے نیب سے چھاپے کی ویڈیو اور تفصیلی جواب مانگ لیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…