پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

اسلام آباد:ناکے پہ نہ رکنے کی سزا، پولیس فائرنگ سے نوجوان ہلاک

datetime 3  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر اقتدار کے سیکٹر آئی ٹین میں پولیس ناکے پہ گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے کار سوار نوجوان کو قتل کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں واقع پولیس ناکے پر سمیع نامی پولیس اہلکار نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا

جسے ضلع مردان کا رہائشی نوجوان تیمور چلا رہا تھا جس کے ہمراہ لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی بھی کار میں سوار تھی۔ تیمور نے پولیس اہلکار کے اشارے کے باوجود گاڑی نہ روکی جس پر سمیع نامی پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی جس سے تیمور گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی ساتھی لڑکی فائرنگ سے محفوظ رہی۔ فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار موقع سے فرار ہو گیاہے جبکہ تیمور کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے اسلام آباد کے ہسپتال پمز پہنچا دی گئی ہے جبکہ تفتیش کیلئے گاڑی میں موجود لڑکی کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…