اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

میں نے اس خاتون کو دیکھا ہے

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصرجنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پانچ سو روپے کے لئے بچوں کو خودکش بمبار بنایا گیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بڑی وجہ غربت، ناانصافی ہے ۔انہوں نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ میں جیل جا کر ایک 15 سالہ لڑکے سے ملا،

جو دہشت گردی کی ناکام کوشش میں پکڑا گیا تھا، اس سے میں نے پوچھا ایسا کیوں کیا، تو اس کا جواب سن کر میں سکتے میں آگیا، خود کش بمبار نے بتایا کہ پانچ سو روپے کے عوض میں نے بم پھاڑنے کا سودا کیا تھا کیونکہ میرے چھوٹے بہن بھائی بھوکے تھے ، والدین کے پاس کچھ نہیں تھا۔واقعہ کا ذکر کرتے جنرل (ر)جنجوعہ آبدیدہ ہوگئے اور ہال میں سناٹا چھا گیا، انہوں نے ماروی میمن کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ عبادت کر رہی ہیں، میں نے ماروی کو بلوچستان کے دور دراز پسماندہ علاقہ آواران میں زلزلہ زدگان کی مدد کرتے دیکھا، یہ عورت تن تنہا ان راستوں پر سفر کر کے وہاں پہنچی تھی جہاں بغیر سکیورٹی جانا ممکن نہیں ،میں انہیں سلیوٹ کرتا ہوں ۔ جنرل (ر)جنجوعہ نے بلوچوں کے ساتھ اظہار محبت کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو منہ سے لگا کر بوسہ دیا، جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…