بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل باجوہ نے پورا دن کہاں گزارا؟

datetime 2  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آن لائن)سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ مسلح افواج تمام چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ، ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے ،ہمارے بہادرجوانوں نے جس طرح جنگوں میں حصہ لیا اور اپنی پاک سرزمین کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے وہ قابل قدر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے سیالکوٹ کینٹ میں اپنی یونٹ 16 بلوچ رجمنٹ میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سیالکوٹ آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے ان کا استقبال کیا،آرمی چیف نے سارا دن سیالکوٹ میں گزارااور یونٹ کے حاظر سروس افسروں اور ریٹائر ہونے والے فوجیوں سے ملاقاتیں کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یونٹ میں آکر انکی پرانی یادیں تازہ ہو گئی ہیں ۔ مجھے اس یونٹ میں کام کرنے کی تربیت اور تجربہ نے پروفیشنل لائف کے چیلنجز سے نبردآزماہونا سکھایا۔چیف آف آرمی سٹاف کمیشن حاصل کرنے کے بعد بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ 16بلوچ رجمنٹ میں شامل ہوئے تھے۔جنرل قمر جاوید باجوہ اور انکے والد دونوں نے اس رجمنٹ کی کمانڈ کی تھی۔ یونٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں نے کہا کہ ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کی یونٹ کا آفیسر چیف آف آرمی سٹاف کے عہدہ پر فائز ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…