پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

ایران سے پاکستانیوں کیلئے آخر وہ خبر آگئی جس کا سب کو کب سے انتظار تھا

datetime 2  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کوبتایاگیا ہے کہ ایران سے بجلی لانے کے لئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا کام ایک دو ماہ تک مکمل ہو جائیگا ٗ پاکستان اس وقت ایران سے 74 میگاواٹ بجلی درآمد کر رہا ہے ٗ کراچی سے گوادر تک مسافر و کارگو فیری سروس شروع کرنے پر غورہورہاہے ٗیپاٹائٹس پروگرام کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ہسپتالوں میں ٹی بی کی ادویات دستیاب ہیں ٗحکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے جبکہ وزارت پانی و بجلی نے 2018ء تک ملک میں مکمل ہونے والے

 

چھوٹے ڈیموں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔ بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران بتایاگیا کہ بلوچستان میں 4 ارب 64 کروڑ 74 لاکھ روپے کی لاگت سے 100 تاخیری ایکشن ڈیم کی تعمیر کا کام 76 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے، خیبر پختونخوا میں 3 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے 20 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔ سندھ میں 12 ارب 21 کروڑ روپے کی لاگت سے کم پانی ذخیرہ کرنے والے ڈیم، پانی روکنے کے پشتے اور دیگر کی تعمیر کا کام 35 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔ خیبر پختونخوا میں صنم پولئی اور کنڈال ڈیم کی تعمیر کا کام 45 فیصد تک مکمل کرلیا گیا ہے۔ شادی خوڑ ڈیم کی تعمیر کا کام 98 فیصد، طوئی وار باتو زئی سٹوریج ڈیم پراجیکٹ کا کام 60 فیصد جبکہ قلات میں چھوٹے ڈیم کی تعمیر کا کام 19 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔ چوہدری جعفر اقبال نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس پروگرام کا عالمی ادارہ صحت، ای ایم آر او، سی ڈی سی اور یو ایس اے کے ذریعے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں میں ٹی بی کی ادویات دستیاب ہیں۔ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری چوہدری جعفر اقبال نے بتایا کہ ضلع سوات میں 173 کنڈوں سے بجلی چوری کے واقعات پائے گئے، 173 ایف آئی آرز درج کی گئیں، اس سے 44 لاکھ 90 ہزار روپے بازیاب کئے گئے۔ ضلع سوات میں بجلی کی لائنوں کی اپ گریڈیشن کا کام جون کے آخر تک مکمل کرلیا

 

جائے گا۔پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج نے بتایا کہ اس وقت مدینہ منورہ میں ایک پاکستان ہائوس واقع ہے جہاں سارا سال عمرہ زائرین اسے رہائش کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ مزید پاکستان ہائوسز کے قیام کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ عاقب اﷲ نے کہا کہ حج کوٹہ بعض اراکین کو دیا گیا جس پر اسیکر نے کہا کہ میں نے بھی پتہ کرایا تھا ایسا کوئی کوٹہ نہیں تھا۔ خلیل جارج نے کہا کہ وہ اس کے لئے

 

نیا سوال لائیں، تفصیلات سے آگاہ کر دیں گے۔ پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ ایران سے بجلی لانے کے لئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا کام ایک دو ماہ تک مکمل ہو جائے گا۔ اس وقت پاکستان ایران سے 74 میگاواٹ بجلی درآمد کر رہا ہے اور اس میں 30 میگاواٹ تک اضافہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ گوادر کیلئے 100 میگاواٹ بجلی کے حصول کیلئے کام ہورہاہے ۔ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کا معاہدہ ہوا ہے ۔ پارلیمانی سیکریٹری

 

چوہدری جعفر اقبال نے بتایا کہ اس وقت ملک میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 224 ہے جبکہ 8 ہزار 133 مریض زیر علاج ہیں۔ اس حوالے سے آگاہی مہم دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو سکریننگ کے بعد خون لگایا جاتا ہے۔ شاہدہ رحمانی نے بتایا کہ پولی کلینک ہسپتال میں تھیلیسیمیا کے دو مریض بچوں کو ایڈز زدہ خون لگانے کی خبریں اخبارات میں آئی ہیں جس پر سپیکر

نے کہا کہ یہ سنجیدہ اور تشویشناک مسئلہ ہے، اس بارے میں معلومات لے کر جمعرات کو آگاہ کیا جائے۔ وزارت قومی صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ ہیپاٹائٹس کے لئے ہرونی گولی کی رجسٹریشن بورڈ نے منظوری دے دی ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری مکانات و تعمیرات ساجد مہدی نسیم نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران صرف ایک

سرکاری ملازم کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سرکاری مکان آئوٹ آف ٹرن الاٹ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 1995ء سے نئی رہائشی سکیموں کی تعمیر پر پابندی ہے۔ اب وزیراعظم کو سمری ارسال کی ہے، حکومتی ملازمین کے لئے جامع پالیسی بنا رہے ہیں ٗ میاں امتیاز احمد نے بتایا کہ کراچی سے گوادر بشمول پسنی اورماڑو اور کراچی سے پی کیو اے تک مسافر و کارگو فیری سروس شروع کرنے کا ارادہ ہے۔خلیل جارج نے بتایا کہ بین

المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا مسودہ مرتب کیا جا چکا ہے۔ اس پر اقلیتوں کے قومی کمیشن میں غور کیا جائے گا۔ پارلیمانی سیکریٹری چوہدری جعفر اقبال نے بتایا کہ گڈانی منصوبے کو ترک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2013ء کے مقابلہ میں آج لوڈ شیڈنگ کم اور پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ نواز شریف کا عزم ہے کہ 2018ء سے

قبل قوم کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائیں گے۔ پارلیمانی سیکریٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی خلیل جارج نے بتایا کہ حج 2015ء اور 2016ء کے دوران حجاج کو واپس کی گئی اوسط فی کس رقم بالترتیب 11 ہزار 117 اور 12 ہزار 777 روپے ہے۔پارلیمانی سیکریٹری چوہدری جعفر اقبال نے بتایا کہ کسان پیکیج کے تحت اب تک پنجاب کے 33 اضلاع میں 10 لاکھ 80 ہزار 213 کاشتکاروں میں 23 ارب 67 کروڑ روپے کی رقم تقسیم

کی جا چکی ہے۔ صرف پنجاب نے اپنے حصے کی رقم دی، باقی کسی صوبے کی جانب سے اس میں کنٹری بیوشن نہیں کیا گیا۔ پارلیمانی سیکریٹری چوہدری جعفر اقبال نے بتایا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران پولیو ویکسین، خسرے کی ویکسین، ٹیٹنس ٹاکسائیڈ پنٹا ویلنٹ، بی سی جی خوراکیں درآمد کی گئیں۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…