جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

امیر قطر کیلئے بھیجا جانیوالااعلیٰ نسل کاگھوڑا کس کاتھا؟اور کیوں بھیجاجارہاتھا؟حکومت کاحیرت انگیزموقف سامنے آگیا

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)گائے بیل اور تلور کے بعد اب وزیراعظم محمد نوازشریف نے مبینہ طورپر امیر قطر کیلئے اعلیٰ نسل کے گھوڑے کاتحفہ بھجوادیا، گھوڑاسی130طیارے کے ذریعے قطر روانہ کیاگیا جبکہ مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے اس قسم کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے میڈیا کوغلط فہمی ہوئی ہوگی،گھوڑے قطر نے منگوائے ہوں گے۔

بدھ کونجی ٹی وی چینلز کی رپورٹس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے قطر کے امیر کیلئے اعلیٰ نسل کے گھوڑے کا تحفہ بھیجا ہے ،یہ گھوڑاسی 130طیارے کے ذریعے قطر روانہ کیاگیا۔اس خبرپرردعمل دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ قطری شہزادے کو گھوڑابھیجنے کا علم نہیں ہے،آپ کو غلط فہمی ہوئی ہوگی گھوڑے امیرقطر نے منگوائے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ سارے واقعے کا پتہ کرکے میڈیا کو آگاہ کروں گا۔دریں اثناء وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سی ون تھرٹی کے ذریعے امیر قطر کو گھوڑا تحفے میں بھجوانے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے بنیاد اور غلط خبر کی سختی سے تردید کرتے ہیں ۔ صحافیوں کو خبر دینے سے پہلے تصدیق کر لینی چاہیے، امیر قطر کو کوئی گھوڑا تحفے میں نہیں دیا گیا ، ایسی خبروں سے ملک کا تشخص مجروح ہوتا ہے ۔ کچھ ماہ قبل امیر قطر نے دورہ کرنا تھا جو نہیں ہوا ۔ امیر قطر کو دورے پر گھوڑا تحفے میں دیئے جانا تھا ۔ بدھ کو وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ سی ون تھرٹی کے ذریعے قطر گھوڑا بھجوانے کی خبر بے بنیاد ہے ۔ بے بنیاد اور غلط خبر کی سختی سے تردید کرتے ہیں ۔ صحافیوں کو خبر دینے سے پہلے تصدیق کر لینی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹی اور بے بنیاد خبروں سے دوست ممالک کے تعلقات متاثر ہوتے ہیں ۔ ایسی خبروں سے ملک کا تشخص بھی مجروح ہوتا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیر ملکی ہیڈ آف سٹیٹ کو تحفہ دینا پاکستان کی روایت ہے ۔اس حوالے سے تمام دستاویزات دفتر خارجہ میں موجود ہوتی ہیں۔ وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ امیر قطر کو گھوڑا بھیجنا ایک پرانی روایت ہے ،عدالت میں شریف خاندان کی تین نسلوں کا احتساب کیا جا رہا ہے ، شریف خاندان نے تقریباً تمام کاغذات عدالت میں جمع کروا دیے ہیں ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عدالت میں شریف خاندان کی تین نسلوں کا احتساب کیا جا رہا ہے ،عدالت میں مریم نواز ،وزیراعظم اور وزیراعظم کی والدہ کی ویلتھ سٹیٹمنٹ ،ٹیکس سٹیٹمنٹ ،دبئی کاروبار کے کاغذات ،دبئی مل کی خرید ، اس کی فروخت اور 12ملین درہم رقم کی قطری خاندان کو حوالگی سمیت تقریباً تمام کاغذات اور ثبوت تصویروں سمیت عدالت میں جمع کروا دیے ہیں اور انشاء اللہ ہم بہت جلد عدالت سے سرخرو ہوں گے ۔مصدق ملک نے کہا کہ تحریک انصاف والے جلسے جلوسوں میں بڑھ چڑھ کر دعوے کرتے تھے کہ وہ منی لانڈرنگ کے ثبوت عدالت میں پیش کریں گے مگر انہوں نے ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا ،

انکی طرف سے تمام کے تمام دعوے جھوٹے نکلے اور اس بات کو انہوں نے خود بھی قبول کیا ۔امیر قطرکو گھوڑے کے تحفے کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امیر قطر کو گھوڑا بھیجنا ایک پرانی روایت ہے اور تحفے تحائف کے تبادلے میں امیر قطر کی طرف سے بھی بہت کچھ پاکستان کو دیا جاتا ہے ، یہ ایک اچھے تعلقات کی علامت ہے ، یہ کوئی غلط کام نہیں ہو رہا اور یہ تحفہ قطری شہزادے شیخ حامد بن جاسم کو نہیں بھیجا جا رہا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…