بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم پر الزامات پرشہبازشریف کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا،خود کو بھی احتساب کیلئے پیش کر دیا

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے جبکہ ’’نیازی صاحب ‘‘کے ارد گرد وہ لوگ موجود ہیں جنہوں نے لاہور میں اربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کئے اور اربوں روپے کے قرضے معاف کرائے اور آج وہ کرپشن کے خاتمے کے چیمپیئن بنے پھرتے ہیں ۔

قوم کو ایسے عناصر کا سخت محاسبہ کرنا چاہیے جنہوں نے قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے بے دردی سے لوٹا ہے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں منصوبوں کو جس شفافیت اور تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے، پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف دو بار وزیر اعلی رہ چکے ہیں جبکہ قوم کے ووٹوں سے اب تیسری بار وزیر اعظم بنے ہیں ، وزیر اعظم محمد نواز شریف پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں سے کہتا ہوں کہ وہ کرپشن کا کوئی ثبوت لائیں تواس کا ذمہ دار میں ہوں گا۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے قومی وسائل شفاف طریقے سے قوم پر صرف کئے ہیں اور ان پر بے بنیاد الزامات کی کوئی حقیقت نہیں ۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ عام آدمی کو باوقار ، جدید اور عالمی معیار کی سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے شروع کیا گیا ہے لیکن اس میٹھے منصوبے کو پی ٹی آئی کڑوا کر رہی ہے۔پی ٹی آئی نے اورنج لائن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اس منصوبے کی تکمیل سے روزانہ 5لاکھ شہری میٹروٹرین پرسفر کر سکیں گے۔ میں’’نیازی صاحب‘‘ کی طرح جھوٹا الزام نہیں لگاؤں گا،

لاہور ہائی کورٹ میں یہ کیس کئی ماہ تک چلتا رہا لیکن ایک لفظ بھی کرپشن کے حوالے سے نہیں سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ عوامی منصوبہ ہے اور اس پر عام آدمی نے سفر کرنا ہے ۔ وہ بدھ کو یہاں ایک ٹی وی چینل کے افتتاح کے بعدمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں نئے چینل کے آغاز پرمیڈیا گروپ کے روح رواں میاں عامر محمود، ان کی پوری ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اس چینل کی صورت میں خوش آئند قدم اٹھایا۔امید ہے لاہور نیوز شہر کو خوبصورت انداز میں دکھائے گا۔سب کو مل کر زرو صحافت کی بیخ کنی کرنی چاہیے۔صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہنا چاہیے۔بعض چینلزپر جھوٹ کے پہاڑ بنائے جاتے ہیں۔جھوٹ کی نفی اور اچھائی کی ترویج کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں چیلنجز کا سامنا ہے لیکن پنجاب حکومت کا عزم ان چیلنجز سے بلند ہے۔پنجاب حکومت نے ایسا نظام وضع کیا ہے جس سے اشرافیہ اور غریبوں کے لئے الگ ادویات نہیں ہوں گی، سب کو ایک ہی معیار کی دوائی ملے گی، اسی طرح 36اضلاع کے ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں دستیاب ہوں گی اور اس حوالے سے کام شروع کر دیا گیا ہے ۔نئے انتظام سے ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں خراب نہیں ہوں گی اور 24گھنٹے چلیں گی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین وزیراعظم محمد نواز شریف پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں

۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کا دامن کرپشن سے پاک ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کو بیدردی سے لوٹا گیا ہے اور قومی وسائل لوٹنے والے آج کرپشن کے خاتمے کی باتیں کرتے ہیں۔ ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والے اور بیدردی سے قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے وزیراعظم محمد نوازشریف پر بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریباں میں جھانکیں جو کرپشن زدہ ہیں۔

وزیراعظم نے تو ملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے اپنا دن رات ایک کر رکھا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف تکمیل کے ذریعے قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچا کر اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔وزیراعلی نے ’’لاہور نیوز‘‘ کی افتتاحی تقریب کے دوران کیک کاٹا اور افتتاح کے بعد ’’لاہور نیوز‘‘ کے دفاتر کا دورہ کیا اور وہاں موجود سٹاف کو مبارکباد دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…