منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

نیا سلسلہ پہنچ گیا،محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تین دن بارشوں کی خبر سنادی،علاقوں کی تفصیلات جاری

datetime 1  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر میں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان۔ اس دوران کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن کے پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔

جمعہ سے اتوار کے دوران خیبرپختونخواہ کے اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد اور بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی۔ اس دوران مری، گلیات میں برفباری کا امکان۔ جمعہ سے اتوار کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔ ہفتہ کے روز صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں بھی چند ایک مقامات پر بارش کاامکان۔ وقفے وقفے سے بارش کے باعث بالائی خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہفتہ/ اتوار کے روز لینڈ سلائیڈنگ/طغیانی کا خدشہ ہے ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ جبکہ خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا بھی امکان۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ، مکران ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم جنوبی پنجاب میں شدید دھند پڑی۔

سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: کالام منفی08، پاراچنار منفی07، استور منفی05، مالم جبہ، گوپس منفی03، سکردو، دیر، کوئٹہ، بگروٹ منفی02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…