اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

سراج الحق اسلام آبادمیںعدالت کے باہردھماچوکڑی مچاتے ہیں،خلیفہ اول صاحب کرپشن دکھانے والی عینک اسلام آبادمیں لگاتے ہیں ، امیرمقام

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ سراج الحق صاحب کل عمران خان کویہودیوں کاایجنٹ کہہ رہے تھے مگرآج اقتدارکی خاطران کی کشتی میں سوارہوکرصوبے اورملک میں کونسااسلامی نظام کانفاذچاہتے ہیں؟اوراسی ایجنٹ کاخلیفہ اول بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سراج الحق اسلام آبادمیں عدالت کے باہردھماچوکڑی مچاتے ہیں مگرخلیفہ اول صاحب کرپشن دکھانے والی عینک اسلام آبادمیں لگاتے ہیں

خیبرپختونخواآکراتارتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کیساتھ رہ کردوہرے معیارکارنگ ان کے اتحادیوں پربھی چڑھ گیاہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے بونیرمیں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرحاجی ریاض علی نے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پارٹی میںشامل ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیں پارٹی میں انہیں باعزت مقام دیاجائیگا۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے، وزیراعظم محمدنوازشریف کی سیاسی بصیرت اورPML-N کی کامیاب اوربہترین پالیسیوں کی بدولت آج نہ ملک میں امن کی فصل لہلہانے لگی ہے بلکہ معیشت کودوام ملااور بیرونی سرمایہ کارپاکستان کارخ کرنے لگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ٹولہ صرف محمدنوازشریف کانہیں بلکہ ملکی ترقی اورقوم کی دشمن بناہواہے، انہیں ملک میں ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہورہے ہیں،وزیراعظم نے ملک وقوم کاکیادیااس کابیرونی ممالک میں مقیم افرادسے پوچھ لیں کہ پاکستان کامعیارکتنابلندہواہے اوردھرنے والوں نے کونساتیرماراوہ بھی عوام نے دیکھ لیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ مخالفین کونہ صرف ترقیاتی منصوبوںکے اجراء اورتکمیل نے مخبوط الحواس بنایاہے بلکہ آئے روزپاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیتی تقریبات نے بھی انکے اوسان خطاکردیئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تیروالوں کے دوراقتدارمیں معیشت کو تیرسے ماراگیاتھااس لئے معیشت ترقی کرنے سے قاصرتھا۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…