اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

نگران حکومت،ن لیگ اب کیا کرنیوالی ہے؟اہم وفاقی وزیر نے تمام سیاسی جماعتوں کو آگاہ کردیا

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت انوشہ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہاہے کہ مخالف سیاستدانوں کو دبانے کیلئے ضیاء الحق دور میں آرٹیکل62اور 63 آئین میں شامل کئے گئے تھے سیاسی جماعتوں کو اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا،نگران حکومتوں کی کوئی روایت دنیا میںنہیں ہے آئین کے مطابق الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اور ان کی معاونت کیلئے صدر مملکت بھی موجود ہوتے ہیں

پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انوشہ رحمن نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے بارے میں سیاسی جماعتوں کے مابین اتفاق رائے نہیں ہے انہوںنے کہاکہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ اس آرٹیکل میں ترمیم کرکے اسمیں گناہ کبیرہ کے ساتھ ساتھ گناہ صغیرہ بھی شامل کئے جائیںانہوںنے کہاکہ آئین میں یہ ترمیم ضیاء الحق کے دور میں کی گئی تھی جس کا مقصد اپنے سیاسی مخالفین کو الیکشن سے روکنا تھا اس وقت سیاسی جماعتوں کو یہ سوچنا ہوگا کہ یہ آرٹیکل ان کے مفاد میں ہے یا نہیں انہوںنے کہاکہ انتخابات سے قبل نگران حکومتوں کا قیام صرف پاکستان میں کیا جاتا ہے ہمارے پڑوس یا دیگر کسی ملک میں یہ نہیں ہوتا ہے الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اس میں نگران حکومتوں کو عمل دخل ختم کر دینا چاہیے انہوںنے کہاکہ میری تجویز ہے کہ نگران حکومتوں کو ختم کرکے صدر مملکت کو الیکشن کمیشن کی معاونت کا فریضہ سونپا جائے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…