اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمودقریشی نے سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کوخط لکھاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمودقریشی نے اپنے خط میں سپیکرقومی اسمبلی کوکہاہے کہ وزیرمملکت عابدشہیرعلی مجھے اورعمران خان کودھمکیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں دوبارہ کوئی پریشان کن واقعہ پیش آسکتاہے ۔انہوں نے خط میں لکھاکہ سپیکرایوان کے ماحول کوتشدد سے پاک کرنےکےلئے اقداما ت کریں ۔شاہ محمودقریشی نے خط میں لکھاکہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پرعابد شیرکی دھمکیوں کے بڑے چرچے ہیں ۔