منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

پاناما کیس کا فیصلہ خلاف آنے کی توقع، قبل از وقت عام انتخابات کی گونج سنائی دینے لگی

datetime 1  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد (ایکسکلوژو رپورٹ) ن لیگ نے پاناما کیس کا فیصلہ خلاف آنے پر قبل از وقت الیکشن کی تیاری شروع کر دی ، بڑے اور اہم رہنمائوں کو اس حوالے سے سگنل دے دیا گیاہے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر نے تہلکہ خیز انکشافات کر کے سیاسی حلقوں میں بھونچال پیدا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نجی ٹی وی کے پروگرام کے اینکر پرسن خاور گھمن

نے پروگرام کے دوران اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومتی ایوانوں میں اضطرابی کیفیت طاری ہو چکی ہے اور اس کو ثابت کرنے کیلئے انہوں نے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان ہونے والی گھمسان کی لڑائی کو مثال کے طور پیش کیا،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے بڑوں نے پاناما کیس کا فیصلہ خلاف آنے اور میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی کے بعد کی صورتحال اور قبل از وقت عام انتخابات کیلئے سٹریٹجی ترتیب دیتے ہوئے اہم رہنمائوں کو عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے اور اس سلسلے میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف متحرک بھی ہو چکے ہیں، جبکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی عوامی اجتماعات سے خطابات کریں گے اس حوالے سے ان کے دورہ مانسہرہ کو ترتیب دے دیا گیا ہے جہاں وہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ پاناما کیس کا فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی اور اس سے پیدا ہونے والی قبل از وقت عام انتخابات کی صورتحال کے پیش نظر ن لیگ کی قیادت نے جماعت کے اہم رہنمائوں کو عوامی رابطہ مہم اور دیگر عوامی تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے متحرک کر دیا ہے اور خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف اس حوالے سے سرگرمیوں کا آغاز کر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…