لاہور(آئی این پی)وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جماعت الدعوۃ کے ارکان کے اسلحہ کے لائسنس منسوخ کردیے گئے ہیں،اس تنظیم کے تحت چلنے والے سکولوں پر حکومت پنجاب کا کنٹرول ہے۔
منگل کو ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ جماعت الدعوۃ کے ارکان کے اسلحہ کے لائسنس منسوخ کردیے گئے ہیں،اس تنظیم کے تحت چلنے والے سکولوں پر حکومت پنجاب کا کنٹرول ہے،تمام اخراجات حکومت برداشت کرتی ہے،فلاح انسانیت کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سردست نظر بندی نوے دن کی ہے اور نگہداشت 6ماہ کی ہے،پہلے بھی ان کی سرگرمیوں کو بھی واچ کیا جاتا رہا ہے،ہمیں ان کے خلاف سابقہ حکومت نے کوئی ثبوت نہیں دیے ہیں،ثبوت نہ ہونے کے باعث عدالت نے نظر بندی ختم کردی تھی،اب دیکھیں گے اور ثبوت حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔