مالاکنڈ(آئی این پی)مالاکنڈ میں مسافرکوچ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت14 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے ‘زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ‘ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو مالاکنڈ میں مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے13افراد جاں بحق جبکہ 9شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کے مطابق سوات سے پشاور جانے والی مسافر کوچ مالاکنڈ کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوئی اور گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں جاں بحق افراد میں 4خواتین اور 4بچے بھی شامل ہیں۔حادثے میں زخمی افرادکو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق،9زخمیوں میں سے 6کی حالت تشویشناک ہے