پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹافیوں کے لیے پیسے نہ ملنے پر گاؤں سے شہربھاگنے والے 6 سالہ بچے عاطف کی قسمت،فیس بک نے ماں باپ سے ملا دیا 

datetime 31  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں چنوں (آئی این پی ) فیس بک نے بچے کو ماں باپ سے ملا دیا ، ٹافیوں کے لیے پیسے نہ ملنے پر 6 سالہ عاطف روٹھ کر گھر سے شہر آ گیا، تھانہ سٹی کے کانسٹیبل نے اپنی فیس بک پر تصویر اپ لوڈ کر دی ، بچے کے والدین ، علاقہ کے معززین اور آفسران کاکانسٹیبل شہباز کو خراج تحسین ۔

تفصیل کے مطابق ماں سے ٹافیوں کے لیے پیسے نہ ملنے پرکرسچن کالونی کے رہائشی رزاق مسیح کا تقریبا 6 سالہ بچہ عاطف مسیح روٹھ کر صبع گھر سے میاں چنوں آگیا اور واپسی کا راستہ بھولنے پر جنرل بس اسٹینڈ پر روتا ہوا تھانہ سٹی میاں چنوں کے کانسٹیبل شہباز کو مل گیا جو بچے کو اپنے ساتھ تھانہ لے گیا اور اپنی فیس بک پر بچے کی فوٹو اور گمشدگی کی تفصیل اپ لوڈ کر دی کالونی کے لوگوں نے فیس بک پر فوٹو اور تفصیل پڑھ کر بچے کے والدین کو بتایا جو کہ بچہ کو تلاش کر رہے تھے انہوں نے تھانہ رابطہ کر کے اپنا بچہ وصول کر لیا بچے کے والدین اور علاقہ کے معززین نے تھانہ سٹی میاں چنوں کے کانسٹیبل شہباز کو خراج تحسین پیش کیاجبکہ آفسران نے کانسٹیبل شہباز کی گارکردگی کو سراہا ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…