اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانامحمدافضل نے کہا ہے کہ جماعۃ الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کو صرف حفاظتی تحویل میں لیاگیاہے،ہرفیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیاجاتاہے،پانامہ کیس بڑاسادہ ہے وزیراعظم کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا،لندن
کے چارفلیٹس کی وجہ سے ملکی ترقی کے راستے میں رخنہ ڈالنے نہیں دیاجاسکتا۔وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پانامہ کیس میں عدالت عظمیٰ ایک ثبوت بھی فراہم نہیں کرسکی،نہ ہی وزیراعظم کا کیس سے کوئی تعلق ثابت ہواہے،لندن کے چارفلیٹس کی وجہ سے ملکی ترقی کوروکنے نہیں دیاجاسکتا،تحریک انصاف فہم خیالی کاشکارہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ میں سات اسلامی ممالک کے شہریوں کے داخلے پرپابندی کے خلاف تمام اسلامی ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل اپناناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ حافظ سعید کے حوالے سے حکومت پر الزامات لگائے جارہے ہیں،حافظ سعید کوگرفتار نہیں کیاگیا انہیں صرف حفاظتی تحویل میں لیاگیاہے جو بھی فیصلہ کیاجاتاہے وہ پاکستان اور قوم کے مفاد میں کیاجاتاہے۔