اسلام آباد(آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کیس میں سرکار کی طرف سے کوئی مدلل ثبوت پیش نہیں کیے گئے،اگلے تین دن پانامہ کیس میں بہت اہم ہیں، ٹرمپ ،مودی اور نواز کا نیا گٹھ جوڑ جلد سامنے آجائے گا ۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے پانامہ کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے سپریم کورت کے ایک بھی سوال کا جواب نہیں
دیا گیا،کیس میں سرکار کی طرف سے کوئی مدلل ثبوت پیش نہیں کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے 58 سوال پوچھے جن میں سے ایک کا بھی جواب نہیں دیا گیا،عدالت میں ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کئے جاسکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے تین دن پانامہ کیس میں بہت اہم ہیں،راجا صاحب کا آج پتہ چل جائے گا وہ پٹاری سے کیا نکالتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھ رہی ہے اور ٹرمپ کا پاکستان بارے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔رات کو ٹرمپ ،مودی اور نواز شریف کا نیا گٹھ جوڑ سامنے آئے گا،حکمران انتظار کررہے ہیں کہ کب ٹرمپ پاکستان کے ویزے پر پابندی لگاتا ہے۔