اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

بارشیں اور برفباری کب سے شروع ہونے والی ہیں؟

datetime 31  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد ،پنجاب ، خیبرپختونخوا،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزار، مردان ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور،

 

فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ کوئٹہ، ژوب، راولپنڈی اور فیصل آباد ڈویژن میں بوندا باندی ہوئی۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں میں دھند پڑی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش چترال06، پاراچنار04ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کالام02، سکردو میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ سکردو منفی07، مالم جبہ منفی05، استور منفی03، گوپس میں درجہ حرارت منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…