بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

شیخ رشید نے وزیراعظم نوازشریف کو’’پرانے دوست‘‘ کی حیثیت سے پانامہ لیکس کے مسئلے کا حل تجویز کردیا

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر مسلم لیگ (ن) کے اندر سے کسی اور رکن اسمبلی کو وزیر اعظم بنا دیں ، مسلم لیگ (ن) میں بہت سارے لوگ وزیر اعظم بننے کے اہل ہیں ، میں یہ مشورہ وزیر اعظم کو ایک پرانے دوست کی حیثیت سے دے رہا ہوں کیونکہ اسی میں ملک و قوم کی بھلائی ہے ۔

وہ پیر کو ایوان میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جس دن سپیکر وزراء کی طرف دیکھنے کی بجائے اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہو گئے اس دن ایوان میں جھگڑا نہیں ہو گا ۔ رانا تنویر سپیکر کو اشارے کرتے ہیں ۔ ویڈیو نکال کر دیکھا جا سکتا ہے ۔ نواز شریف تین دفعہ وزیر اعظم اور چھ دفعہ وزیر اعلیٰ رہے ۔ وزیر اعظم کی صاحبزادی ابھی تک ثابت نہیں کر سکی کہ وہ ٹرسٹی ہیں یا مالک ہیں ۔ جس بنیاد پر ہم نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی ہے اس بنا ء پر 16ارکان اسمبلی ڈس کوالیفائی ہو چکے ہیں ۔ ہم نے خواجہ آصف سے سیاست سیکھی اور بولنا سیکھا لیکن آج اقتدار کی وجہ سے چھوٹے بڑے لوگوں کی جگہ آگئے ہیں ۔ 18 سال کی عمر میں شناختی کارڈ نہیں بنتے مگر 18 سال کی عمر کے بچے کا اربوں روپے کا کارو بار بن گیا اگر میں نواز شریف کے ساتھ ہوتا تو اس شخص کو لیٹا کر سات جوتے مارتا جس نے قطری خط نکالا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر 12 ملین درہم داتا دربار کی صندوقیچی میں ڈالے جائیں تو بھی اس میں اتنی برکت نہیں ہو سکتی ۔ قطری خط سیف الرحمن کی وجہ سے آیا ہے ۔

پورٹ قاسم اس کو دی گئی ہے ۔ ایل این جی کو بیچنے کے لئے سارے مقامی گیس کنوئیں کھدائی بند کر دی گئی ۔ ایل این جی کی ڈیل بھی سیف الرحمن کے ذریعے ہوئی ۔ نواز شریف کو بچانے صرف قطری ہی کیوں آتے ہیں ۔ وزیر اعظم کو ڈیوس میں کرپشن کی وجہ سے کرپشن پر لیکچر دینے سے روکا گیا ۔ عدلیہ کا جو فیصلہ آیا قبول کریں گے اگر نواز شریف کے خلاف آیا تو ن لیگ میں متعدد لوگ ہیں جو وزیر اعظم بننے کے اہل ہیں ۔ میاں شریف کے تمام پیسے صرف نواز شریف کے بچوں کو کیوں دیئے گئے ۔ کیا شہباز شریف اور عباس کے بیٹے میاں شریف کے پوتے نہیں تھے ۔ اگر پانامہ سکینڈل جھوٹ ہے تو نواز شریف آئی سی آئی جے اور پب بی سی اور جرمن اخبار کو عدالت میں لے جائیں ۔ عنقریب پی پی سی نواز خاندان کے بزنس بارے ایک اور سٹوری دینے والا ہے ۔ بھارت پانی بند کر رہا ہے ۔ ٹرمپ ویزے بند کر رہاہے ۔ وزیر خزانہ نے ہر صفحے پر دستخط کرکے نواز شریف کی 1.2 ارب کی منی لانڈرنگ تسلیم کی اگر یہ بیان حلفی غلط ہے تو عدالت میں جا کر کہیں ۔ اگر نواز شریف میری تقریر سن رہے ہوں تو میں پرانے دوست کی حیثیت سے مشورہ دیتا ہوں کہ خود استعفیٰ دیکر اپنی پارٹی سے کسی اور بندے کو وزیر اعظم بنا دیں یہ ملک و قوم کے لئے بہتر ہو گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…