اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

بارشوں کا نیا سلسلہ برسنے کو تیار،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

datetime 30  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد ،پنجاب ، خیبرپختونخوا،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزار، مردان ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ کوئٹہ، ژوب، راولپنڈی اور فیصل آباد ڈویژن میں بوندا باندی ہوئی۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں میں دھند پڑی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش چترال06، پاراچنار04ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کالام02، سکردو میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ سکردو منفی07، مالم جبہ منفی05، استور منفی03، گوپس میں درجہ حرارت منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…