منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اور حکومتی ارکان میں پھر ٹھن گئی،شدیدہنگامہ آرائی

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے ارکان کے درمیان ایک مرتبہ جھڑپ ہوتے ہوتے رہ گئی ، ڈپٹی سپیکر کی جانب سے عثمان ترکئی کو وقفہ سوالات کے دوران تقریر کی اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف کے ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کرحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، جس دوران ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا ،

ترکئی نے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کو دھمکی بھی دے ڈالی کہ اپنے حلقے میں وزیر اعظم کے مشیر کو منصوبوں کے افتتاح نہیں کرنے دیں گے بلکہ احتجاج کرتے ہوئے کالے جھنڈوں سے ان کا استقبال کرینگے ، عثمان خان ترکئی نے احتجاج کیا کہ میرے حلقے میں وزیراعظم کا مشیرمیرے اخراجات پر کرائے گئے سروے پر منصوبوں پر افتتاح کر رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ، لاہور اور سندھ ہائی کورٹ دہری شہریت رکھنے والے ججوں کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی جبکہ اسلام آباد ، پشاور اور بلوچستان ہائی کورٹ میں کوئی بھی جج دہری شہریت نہیں رکھتا، نیب کی جانب سے اب تک 278ارب کی رقم وصول کی ہے اور2849ملازمین کو 1.7ارب انعام کی مد میں دیا گیا، خیبرپختونخوا میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ، ایل این جی کے استعمال پر کسی صوبے کو کوئی قدغن نہیں ے اور محروم طبقات تک سستے اور فور انصاف کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے ، حکومت اس حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے اور ضروری قانون سازی کر رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار وزیر قانون زاہد حامد ، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے وقفہ سوالات کے دوران سوالوں کے جواب میں کیا ۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدارت میں تقریباً 1گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا تلاوت کلام پاک اور نعت رسولؐ کے بعد وقفہ سوالات کا آغاز کیا گیا۔ شمس النساء کے سوال کے جواب میں وزیر قانون زاہد حامد نے ایوان کو آگاہ کیا کہ اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی دہری شہریت کے حوالے سے وفاقی شریعت کورٹ ، عدالت عالیہ، پشاور ، بلوچستان اور اسلام آباد نے بتایا ہے کہ ان عدالتوں میں کوئی جج دہری شہریت نہیں رکھتا جبکہ سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے جواب میں وزیر قانون زاہد حامد نے آگاہ کیا کہ نیب کی جانب سے 278ارب کی رقم مختلف کیسز میں وصول کی گئی جبکہ 36.322ارب کی رقم پلی بارگین کے تحت ریکور کی گئی جبکہ 2849ملازمین کو انعام کی مد میں 1.142ارب کی رقم ادا کی گئی ۔ پلی بارگین اور رضا کارانہ فراہمی حکومت کو ختم کرنے کے حوالے سے سینیٹ نے حکومت کے آرڈیننس کو مسترد کر دیا ہے جسکی وجہ سے نیب کے حوالے سے کمیٹی میں زیر غور ہے ۔

سید نوید قمر کے سوال کے جواب میں وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ ملک میں گیس کی طلب سپلائی سے دو گنا زیادہ ہے ۔ امپورٹڈ گیس کو کوئی رعائت نہیں دے رہے مقامی طورپر گیس کی قیمت کم ہوتی ہے جبکہ درآمد کی جانے والی گیس پر زیادہ ٹیکس لگائیں تو بہت زیادہ مہنگی ہو جائے گی جس سے وہ استعمال کے لئے غیر موزوں ہو جائے گی ۔ ملک بھر میں صنعتی صارفین کے لئے 600 فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کا ریٹ مقرر ہے ۔ ایل این جی کے استعمال کے لئے کوئی قدغن نہیں ہے کوئی بھی صوبہ یہ استعمال کر سکتا ہے ۔ سی این جی شعبہ کو ڈی ریگولیٹ کر دیا ہے ۔ پٹرولیم کی قیمتوں کے ساتھ اس کو لنک کر دیا ہے اور پٹرولیم کے ساتھ قیمتوں میں سی این جی کی قیمتوں کا مقابلہ ہے ۔ نئے گیس کے کنکشنوں پر 2011 سے پابندی عائد ہے تاہم ڈومیسٹک صارفین کے لئے ارکان اسمبلی کی درخواستیں کابینہ میں بھیجی جاتی ہیں اگر وہاں سے منظوری ہو جائے تو کنکشن لگا دیئے جاتے ہیں ۔ خیبر پختونخوا کے حصہ کی گیس کا ایک قطرہ بھی دوسرے صوبے کو نہیں دیا جاتا ۔ صوبے میں گیس کی طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے گیس کا پریشر کم ہو جاتا ہے ۔ سی این جی سیکٹر میں لوڈ شیڈنگ ہونی چاہیے تاکہ مقامی صارفین کے گیس کے پریشر کا معاملہ حل کیا جا سکے لیکن اس حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کر رہے ہیں ۔

نعیمہ کشور کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل نے 264 ملین روپے اضافی بجٹ کی ضروریات کے تحت مردان کو خود مختار ریجن قائم کرنے یک تجویز دی ہے ۔ مزمل قریشی کے سوال کے جواب میں وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ فوری اور سستا انصاف نچلے طبقے تک فراہم کرنا حکومت کے منشور کا حصہ ہے اس حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ضروری قانون سازی بھی کی جا رہی ہے ۔ طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ لاہور ، اسلام آباد موٹروے ایم 2 کی 20 سال کے عرصہ کے لئے بی او ٹی بنیاد پر این ڈبلیو او کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ ایم 2 پر مقررہ وقت میں تعمیر نو کا کام مکمل کر لیا جائے گا ۔ ضمنی سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ہے اگر اتفاق ہو جائے تو سی این جی شعبہ میں لوڈ شیڈنگ کرکے ڈومیسٹک صارفین کے مسائل حل کئے جائیں ۔ اجلاس کے دوران عثمان خان ترکئی اور گلزار خان نے کہا کہ حکومت گیس کی پرانی سکیموں پر کام مکمل نہیں کر رہی ہے ۔

عثمان ترکئی نے کہا کہ حکومت کے مشیر ہمارے حلقوں میں جا کر منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں ۔ میں نے اپنے اخراجات پر اپنے حلقے میں سروے کرائے لیکن وزیر اعظم کے مشیر میرے کرائے گئے سروے کو چھوڑ کر اپنے سروے کے افتتاح کرا رہے ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے ۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ یہ ان کے سیاسی مسائل ہیں ۔ کسی قسم کے سروے کا علم نہیں ۔ جو فنڈز لگا رہا ہے افتتاح وہی کرے ۔

ڈپٹی سپیکر نے عثمان ترکئی کو کہا کہ وقفہ سوالات کے دوران تقریر کی اجازت نہیں ہے آپ سوال کریں ۔ اس پر تحریک انصاف کے ارکان نے شور شرابہ شروع کر دیا اور اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور شدید نعرے بازکی ۔ جب کہ وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کو دھمکی دی کہ وہ اپنے حلقے میں وزیر اعظم کے مشیر کو منصوبوں کے افتتاح نہیں کرنے دیں گے اور کالے جھنڈوں سے ان کا استقبال کرینگے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…