اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز میری ہدایت پر متعلقہ پولیس افسر کو پروفیسر سلمان حیدر کے گھر بھیجاتھا تاہم انہوں نے پولیس کو نہ تو کوئی بیان دیا اور نہ ہی پولیس میں رپورٹ درج کرانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔وزارت داخلہ کے کردار کے حوالے سے
میڈیا خود جاکران سے پوچھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں نے سینیٹ میں جو بیان دیا تھا حکومت کی وہی پالیسی ہے موجودہ حکومت کے ساڑھے تین سال کے عرصہ میں کسی کو غائب نہیں کیاگیا۔کسی کوغائب کرناحکومتی پالیسی نہیں۔تمام گمشدہ افرادبخیریت گھروں کوپہنچ چکے ہیں،جہاں تک لاپتہ افراد کا تعلق ہے موجودہ حکومت کی یہ واضح پالیسی ہے کہ کسی کو بھی غیرقانونی طریقے سے پابند سالاسل نہ کیا جائے،اسلام آباد کے ایک پروفیسر سلمان حیدر سمیت دیگر لاپتہ افراد اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کا جو بھی کردار رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
سلمان حیدر کی واپسی،چوہدری نثار تفصیلات سامنے لے آئے
30
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں