جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے اہم ترین رہنماکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے آصف علی زرداری سے خفیہ رابطے،خبررساں ادارے نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی) تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ایک بار پھر شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے خفیہ رابطہ‘ واپسی کی بھاری قیمت دینے کی آفر‘ پیپلزپارٹی نے سوچ بچار سمیت چیئرمین بلاول بھٹو اور دیگر سینئر رہنماؤں سے مشاورت کا وقت مانگ لیا جبکہ آئندہ چند روز میں پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد عمران خان سیاست کا سورج ڈھونتے ہیں یا پھر کیا اطلاع ہوتے ہی بیرسٹر فیصلہ کریں گے

تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک انصاف آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزادکشمیر میں برادری کے دباؤ ، الیکشن میں شکست کو پارٹی چھوڑنے سے منسلک کردیا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزادکشمیر کے 15، سے 16علاقوں پر گرفت رکھتے تھے تحریک انصاف کی پلیٹ فارم سے اپنی نشست بھی ہار گئے جس گزشتہ 5ماہ سے بیرون ملک کے دورے اور پرانے دوستوں نے مشورہ دیا ہے کہ واپس پیپلزپارٹی جوائن کریں جس نے ماضی میں وزرات عظمیٰ کا قلمدان دیا تھا جس پر تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے دبئی میں دو مرتبہ جبکہ ایک مرتبہ لندن میں ٹیلیفونک رابطہ کیا پاکستان آمد کے موقع پر چار بار رابطہ ہوچکا ہے بار بار خفیہ ملاقات جس میں زرائع کے مطابق آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کرنے کی بات چیت کی جس پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ماضی کی غلطیوں کی معافی مانگ لی اورواپسی کے لئے بھاری قیمت دینے کی درخواست کی جبکہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کو 15نشستیں تحفے میں دینے کا وعدہ کیا جبکہ سابق صدر پاکستان اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے ساتھیوں اور سینئر رہنماؤں سمیت بلاول بھٹو سے بات کرنے کے بعد واپسی ممکن ہے یا کہ نہیں فیصلہ کیا جائے گا جبکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وفاقی پیپلزپارٹی کے وزراء اور آزادکشمیر کے سینئر رہنماؤں سے رابطہ شروع کردئیے

دوسری جانب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پانامہ لیکس کے فیصلے کا بھی انتظار کررہیں ہیں جبکہ عمران خان کے خلاف کیس اگر ا س میں عمران خان نااہل قرار دئیے جاتے ہیں تو پھر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مشکلات کا سامنا نہیں ہوسکتا اگر جیتنے کی صورت میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اٹل فیصلہ کرلیا کیونکہ برادری کے سینکڑوں خاندانوں نے پیپلزپارٹی چھوڑنے کی مخالفت کی تھی جو آج بھی ناراض ہے جس کی وجہ سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنے ہی علاقے سے شکست کرنا پڑا جبکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پیپلزپارٹی میں واپسی آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کو اکسیجن مل سکتا ہے جس میں آنے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ عالمی سطح پر کشمیر کو اجاگرہ کیا جاسکتا ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جو دنیا بھر سمیت یورپی یونین میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں اب فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی واپسی پر مخالفت شروع کردی پیپلزپارٹی کی ہائی کمان کا فیصلہ ہونے کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پارٹی میں شامل ہونے کے بعد کون پیپلزپارٹی کو خیر آباد کہتا ہے یا کہ قبول جبکہ بیرسٹر سلطان محمود کی پیپلزپارٹی میں واپسی (ن) لیگ آزادکشمیر میں مکمل ختم ہونے کا 100%فیصد امکان کیونکہ جماعت اسلامی نے بھی (ن) لیگ کے سپرد سے الودا ہونے کا اعلان کرچکی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے بیرسٹر سلطان محمود کی جانب سے آصف علی زرداری سے ملاقاتیں اور پیپلزپارٹی میں واپس آنے کی تصدیق کردی ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…