جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سی پیک،فوجی عدالتیں اور افغانستان،ہم پاگل نہیں کہ بلاوجہ مخالفت کریں ،اسفندیارولی خان نے اہم پیشکش کردی

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ حکومتوں کو مدت سے پہلے ختم کرنے کی روایت درست نہیں ہے ،سی پیک اور فوجی عدالتوں کے مسائل پر وزیراعظم اے پی سی بلا کر سب کو اعتماد میں لیں ، سی پیک میں کے پی اور بلوچستان میں لوگوں پر ظلم نہ ہو تو ہم پاگل نہیں کہ مخالفت کریں ، ہر مسئلے پر کہا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے ۔

وہ اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے وزیراعلیٰ ایک دن کہتے ہیں سی پیک پر مطمئن ہوں اور اگلے دن کہتے ہیں کہ مطمئن نہیں ہوں ،حکومت سی پیک پر انڈسٹریل زونز کی لسٹ نہیں دیتی اس لئے خدشات پیدا ہوتے ہیں ۔ اسفندیار ولی نہیں کہا کہ حکومتوں کو مدت سے پہلے ختم کرنے کی روایت درست نہیں ہے ،نئی حکومت بدقسمتی سے پرانی حکومت کی پالیسی کو ایک طرف رکھ دیتی ہے ، خیبرپختونخوا اور مرکز کا معاہدہ نہیں ہوسکتا،کے پی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر کرپشن کا الزام لگایا ۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری درست ہوتاکہ فاٹا کو مناسب نمائندگی ملے ، فاٹا کیلئے کابینہ میں خاص کوٹہ رکھا جائے اور فاٹا کیلئے وفاق کی طرف سے علیحدہ سے گرانٹ دینا بھی ضروری ہے ، فاٹا معاملے پر جتنا وقت لگے گا یہ معاملہ گھمبیر ہوتا جائے گا اس مسئلے کو جلدی حل کرنا چاہیے ،ہر مسئلے پر کہا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے ، سی پیک اور فوج عدالتوں کے مسائل پر وزیراعظم اے پی سی بلا کر سب کو اعتماد میں لیں ۔اسفند یار ولی نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں لوگوں پر ظلم نہ ہو تو ہم پاگل نہیں کہ مخالفت کریں ، نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل درآمد تک دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ،افغانستان اور پاکستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے ،دونوں ملکوں کو اپنے درمیان غلط فہمیاں دور کرنیچاہیے۔

اگر فرنٹ ڈور پالیسی کامیاب نہیں ہوتی تو بیک ڈور پالیسی شروع کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن میں ہم نئے منشور کیساتھ آئیں گے ،2013کے الیکشن میں ہمارا چیف الیکشن کمشنر حکیم اللہ محسود تھا اس نے ہمارے سینکڑوں کارکنوں اور رہنماؤں کو قتل کروا دیا ،اصولوں کی سیاست کرنے والوں کو پیچھے کر کے دھرنے اور احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو آگے لایا جاتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…