منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اگر نواز شریف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تو۔۔۔! اعتزاز احسن نے نئی پیش گوئی کردی

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتراز احسن نے کہا ہے کہ احتساب ایکٹ 1997میں نواز شریف نے خود بنایا تھااور اب ان کی اپنی اربوں روپے کی چوری پکڑی گئی‘ اگر نواز شریف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے تو اس سے جمہوریت کو کوئی بھی نقصان نہیں ہوگااسمبلیاں ویسے ہی چلتی رہیں گی اور نواز شریف کوئی نیا وزیر اعظم بنا دیں گے

‘پانامہ کیس میں عدالت کے پاس اس وقت جتنے ثبوت آچکے ہیں وہ اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔اپنے ایک انٹر ویو میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے پاناما کیس کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے وہ عوام کی عدالت میں اس کیس کو ہار چکے ہیں مک مکا والی سیاست کا وقت گزر چکا جس سے ملک کو بہت نقصان بھی پہنچا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس کیس میں پھنس چکے ہیں شریف خاندان نے تسلیم کرلیا ہے کہ لندن کے فلیٹس ان کے اپنے ہیں ،یہ بات الگ ہے کہ وہ مریم نواز کے ہیں یا حسین نواز کے،مریم نواز اس کیس میں صرف ڈسٹریکشن ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس پاناما کیس کے حوالے سے کافی مواد آچکا ہے اس وقت عدالت فیصلہ کر سکتی ہے،اسے کوئی دقت یا تنگی نہیں اپنافیصلہ سنانے میں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت نے قطری خط جیسے ثبوتوں کوماننا شروع کردیا تو عوام اور ہم سب منی لانڈرنگ کرنے میں آزاد ہوں گے۔احتساب ایکٹ 1997میں نواز شریف نے خود بنایا تھااور اب ان کی اپنی اربوں روپے کی چوری پکڑی گئی ۔انہوں نے اپنی بیرون ملک جائیدادیں قبول کرلی ہیں اوران کے قانونی ثبوت بھی جمع نہیں کروا سکے۔اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تو اس سے جمہوریت کو کوئی بھی نقصان نہیں ہوگااسمبلیاں ویسے ہی چلتی رہیں گی اور نواز شریف کوئی نیا وزیر اعظم بنا دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…