بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں تقریب میں شرکت کی دعوت،پاکستان کے معروف عالم دین نے انکارکردیا

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے امریکہ میں سالانہ پریئر بریک فاسٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ، ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کیخلاف اقدامات امن کیلئے خطرہ ہیں،اس صورتحال میں کسی ایسی تقریب میں شریک نہیں ہوسکتا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ شریک ہو۔

یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پریئر بریک فاسٹ کے داعی جوہن بوزمان اورکرسٹوفرکونزکے نام اپنے ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب اور طبقات کے درمیان مکالمہ اور بات چیت عالمی امن کیلئے ضروری ہے لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اقدامات اٹھارہے ہیں اور جس طرح دہشت گردی کو اسلام سے جوڑ رہے ہیں۔ ان حالات میں سالانہ پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کرکے عالم اسلام کے مسلمانوں اور امن کی خواہش رکھنے والے غیر مسلموں کو غمزدہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ پریئر بریک فاسٹ میں اگر ڈونلڈ ٹرمپ کے شریک نہ ہونے کی یقین دہانی ہوتو وہ بین المذاہب ہم ٓہنگی اور امن کی کوششوں کو مضبوط کرنے کیلئے بریک فاسٹ میں شریک ہوسکتے ہیں ۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بعض اسلامی ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کرکے مسلم امہ میں اضطراب پیدا کردیا ہے۔اسی طرح امریکی سفارت خانہ کو بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ امریکی قیادت کو اس پر فوری توجہ دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ شام میں خانہ جنگی اور بشار الاسد کی موجود گی کا ذمہ دار امریکہ اور روس ہے۔ آج شامی مہاجرین پر امریکہ کے دروازے بند کرکے شام کی عوام کے ساتھ ظلم عظیم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کے اراکین ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات پر غور کریں اور ٹرمپ کے امن پسند اور مسلم دنیا کیخلاف اقدامات کو روکیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…