جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

’’میرے گھر میں جنات کا سایہ ہے ‘‘ پاکستان کے اہم شہرکے ڈی ایس پی کی دو بیٹیاں پراسرار گولیوں کا شکار ہو گئیں

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکارپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی ایس پی کی دو صاحبزادیاں دو مختلف دنوں میں پُر اسرار گولیوں کی شکار بن گئیں اور طبی امداد ملنے کے دوران خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔تفصیلات کے مطابق شکار پور میں دو روز قبل ڈی ایس پی کی صاحبزادی کائنات پُر اسرار گولی لگنے کے باعث دوران علاج جاں بحق ہو گئی جب کہ آج سوئم والے دن سوگوار گھر میں

ایک اور بیٹی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی جسے سکھر لے جایا گیا تاہم وہ بھی جانبر نہ ہو سکی۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ گھر میں جنات ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں اور پہلی بیٹی کو بھی جنات نے ہی گولی ماری تھی جب کہ آج دوسری بیٹی کو بھی جنات کی طرف سے گولی ماردی گئی ہے اور مجھ سے میری دونوں بیٹیاں بھی چھین لی ہیں۔ذرائع کے مظابق تین دن قبل ڈی ایس پی کی دونوں بیٹیاں کمرے میں تھیں کہ ایک بہن سے اپنے والد کا پستول چل گیا جس کی وجہ دوسری بہن کائنات شدید زخمی ہو گئی اور اسپتال جاکر دم توڑ دیا جس پر پورا گھر سوگوار ہوگیا۔بعد ازاں آج کائنات کے سوئم پر دوسری بہن نے سوگوار ماحول اور اپنی بہن کی جدائی برداشت نہ کر سکی اور شدت غم و غلطی کے احساس سے مغلوب ہوکر ڈیپریشن کا شکار ہو گئی اور خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…