سیالکوٹ(نیوزڈیسک)پنجاب کے اہم شہر میں سادہ لوح لڑکیوں سے شادی کرکے قابل اعتراض ویڈیوزبنانے والا گروہ پکڑاگیا،افسوسناک انکشافات،تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سادہ لوح لڑکیوں سے شادی کر کے قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ خاتون سمیت سات افراد پر مشتمل گروہ سادہ لوح لڑکیوں سے شادی کر کے قابل اعتراض ویڈیوز بناتا تھا۔
گروہ کے ارکان اپنا حساس ادارے سے تعلق ظاہر کر کے ایک خاندان کی حیثیت میں تعارف کراتے۔پولیس کے مطابق، گروہ کے ارکان نے چار مختلف لڑکیوں سے شادیاں کیں۔ ملزموں کے خلاف دو مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔ پولیس نے کارروائی کر کے چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ خاتون سمیت مزید تین ساتھیوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔