منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغانستان میں بھارتی اثرو رسوخ کاتوڑ،پاکستان نے ’’اہم شراکت داروں‘‘کو اعتماد میں لے لیا،کام تیز

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کی کوششوں سے متعلق علاقائی مصروفیت کو مزید وسعت دینے کا کام تیز کردیا ہے، اہم شراکت داروں سے اس بارے میں مشاورت کرتے ہوئے انھیں اعتماد میں لیا گیا ہے پار لیمنٹ کا بھی اس سے آگاہ کردیا گیا ۔عزم کیا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد کے آرپاردہشتگردوں اور جنگجوؤں کی حرکت کو موثر طریقے سے روک کر باہمی سلامتی و استحکام میں اضافہ کیا جائے گا ۔

وزارت خارجہ نے افغانستان میں بھارتی اثرو رسوخ کو کم کرنے کے اقدامات سے پارلیمینٹ کوباقاعدہ طور آگاہ کردیا ہے۔ اس تازہ رپورٹ کی اس خبررساں ادارے کو دستیاب دستاویزات کے مطابق حکومت پاکستان نے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی مفادات کا راستہ روکنے کیلئے ہندوستان کی کوششون سے مکمل طور پر آگاہ ہے،اس سلسلہ میں حکومت درج ذیل اہم عناصر کے ساتھ جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے ۔ جس کے تحت افغانستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا اور اس میں حکومت،سیاسی قیادت،تھینک ٹینکس،ماہرین تعلیم،صحافی اور نیوز اینکر شامل ہیں،افغانستان میں امن و استحکام،افغان ٹرانزٹ میں سہولت پیدا کرنا اہم کاوشیں ہیں مہاجرین کی مسلسل مہمانداری اور افغانستان میں متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی موثر تشہیر کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان ہارٹ آف ایشیاء سارک،ایکو،ایس سی او اور دیگر متعلقہ فورمز جیسے تمام اہم علاقائی پراسیسزکا حصہ ہے اور پاکستان اسلام آباد میں پانچویں ہارٹ آف ایشیاء وزارتی کانفرنس کی میزبانی بھی کرچکا ہے اسی طرح پاکستان نے چار فریقی رابطہ گروپ جو پاکستان،افغانستان چین اور یوایس پر مشتمل ہے کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے

اس گروپ نے افغان امن و مصالحت کیلئے مفید کام کیا ہے حال ہی میں افغانستان میں امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے پاکستان،چین اور روس نے بھی سہ فریقی تیسرے اجلاس میں شرکت کی پارلیمینٹ کا آگاہ کردیا گیا ہے کہ پاکستان خاص طور پر افغانستان میں امن و استحکام کیلئے کوششوں سے متعلق اپنی علاقائی مصروفیت کو وسعت دینے پر کام کر رہا ہے۔

ان اقدامات میں پاکستان کی طرف سے صرف دستاویزات کے ذریعے لوگوں اور گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت دینے کیلئے افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کو مضبوط کرنا بھی شامل ہے تاکہ سرحد کے آرپاردہشتگردوں اور جنگجوؤں کی حرکت کو موثر طریقے سے روک کر باہمی سلامتی و استحکام میں اضافہ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…