منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

تیاریاں مکمل،تحریک انصاف آج طاقت کا مظاہرہ کرے گی

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال ( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف ساہیوال کے زیر اہتمام شیخ ظفر علی سٹیڈیم ساہیوال میں دن کے 12بجے جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جلسہ سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائد عمران خان تاریخی خطاب کرینگے۔ جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے ہیں ۔ خو اتین کیلئے علیحدہ بیٹھنے کا انتظام ہے اور انکی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہ بات تحریک انصاف کے مقامی راہنما میاں نوید اسلم نے اخبار نویسوں سے ایک ملاقات میں بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ جلسہ میں عمران خان کے علاوہ شاہ محمود قریشی‘ جہانگیر ترین‘ چوہدری محمد سرور‘ اعجاز چوہدری‘ علیم خان ‘شفقت محمود بھی خطاب کرینگے اور ضلعی صدر فیصل جلال ڈھکو استقبالیہ خطاب کرینگے جبکہ شیخ رشید کے خطاب کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی راہنماؤں رائے حسن نواز خان‘ چوہدری نوریز شکور خان ‘چوہدری علی شکورخان ‘رانا آفتاب احمد خان‘ حاجی شیخ محمد چوہان‘ چوہدری صغیر انجم ‘ ملک محمد یار ڈھکو‘ چوہدری عمراسحاق‘ میاں انوارالحق رامے ‘شفیق احمد خان‘ میاں سجاد ناصر‘سید رضوان مظفر شاہ‘ عاطف اقبال اور دیگر مقامی قائدین جلسہ میں ہزاروں افراد کے قافلوں کے ہمراہ شریک ہونگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…