ملتان(آئی این پی)پاک فوج کی حمایت میں سول سوسائٹی اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں شہریوں نے پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالیں اور ملکی سلامتی کے اداروں کو بدنام کرنے کی سازشوں کی مہم کی شدید مذمت کی گئی۔ملتان میں چوک نواں شہرپر پاسبان رکشہ یونین اور پاکستان عوامی راج پارٹی کے زیراہتمام پاک فوج کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے کی قیادت پاسبان رکشہ یونین کے سرپرست صوفی محمد صدیق اور عوامی راج پارٹی کے رہنما مظہرعباس نے کی۔اس موقع مظاہرے کے شرکاء4 نے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی اورپاک فوج کے شہداء4 کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔شرکاء4 نے ایک قوم ،ایک آواز ،پاک فوج زندہ باد ،آرمی چیف جنرل قمرباجوہ زندہ باد ،جنرل(ر)راحیل شریف زندہ بادکے واشگاف نعرے بلند کیے۔مظاہرے کے شرکاء4 سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بعض سازشی عناصر غیرملکی قوتوں کی ایماء4 پر قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کرنے کی سازشی مہم چلارہے ہیں،جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔پیمرا ان نام نہاد اینکرز اور تجزیہ کاروں کی زبان کو لگام دے اور ان پر پابندی لگائے۔پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزا ہ سرائی قوم برداشت نہیں کرے گی۔پوری قوم ملک وقوم کیلئے دی گئی پاک فوج کی قربانیوں اور ان کی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔اس موقع پرپرویز اقبال بودلہ،عاصم بھٹی ،علی حسن جاوید ودیگر بھی موجود تھے۔دریں اثناء4 ملتان کے علاوہ جنوبی پنجاب کے دیگرشہروں میں بھی پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔