پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

ضرب عضب کی بنیاد کس نے رکھی؟چوہدری نثار کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 27  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے ‘ پاکستان کا مستقبل دھرنے اور گالم گلوچ نہیں ‘ کرپشن کے خاتمہ کی بات ہرکوئی کرتا ہے عمل نہیں کرتا ‘ کرپشن کے خاتمے کے نعرے پر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے ‘ قو ل و فعل میں تضاد انسانوں کو ہی نہیں بلکہ ملک کو بھی لے ڈوبتا ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں صحیح کام کرنا مشکل اور غلط کام کرنا آسان ہے ‘

سول اور عسکری تعاون سے پاکستان میں ہر شعبے میں بہتری آئے گی،تقسیم اور داخلی انتشار کی شکار قومیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں ۔ جمعہ کو موٹر وے ایم ون پر سنگجانی پسوال انٹرچینج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انٹرچینج سے پورے علاقے کے لوگ مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سول اور عسکری تعاون سے پاکستان میں ہر شعبے میں بہتری آئے گی۔ سول اور عسکری تعاون سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ مضبوط بنیادی ڈھانچہ اور ترقی پاکستان کا مستقبل ہے۔ شاہرائیں اور انٹرچینج صرف علاقوں کو نہیں بلکہ دلوں کو بھی ملاتے ہیں۔ رابطے جتنے مضبوط ہوں گے ملک کا مستقبل اتنا محفوظ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور نجی شعبے کا اشتراک مشکل منصوبوں کو آسان بنا دیتا ہے۔ پاکستانکو مختلف چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے۔ اللہ پر توکل اور عملی جدوجہد سے تمام مسائل پر قابو پا لیں گے۔ تقسیم اور داخلی انتشار کی شکار قومیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں قوم متحد ہو کر صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہہ کر خلفشار سے نجات پا سکتی ہے۔ قوم کو اتحاد اور اتفاق کی طرف لے کر جاناہے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ جس قوم نے ترقی کی ہے اس کے فیصلے سڑکوں اور چوراہوں پر نہیں پارلیمنٹ اور عدالتوں میں ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان میں صحیح کام کرنا مشکل اور غلط کام کرنا آسان ہے۔

پاکستان کا مستقبل دھرنے اور گالم گلوچ کرنے میں نہیں ہے۔ ذاتی طور پر گواہ ہوں کہ ضرب عضب کی بنیاد جنرل ربانی نے رکھی ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ لینے کیلئے غلط روش چل پڑی ہے ہمیں اچھے کو اچھا اور برے کو بر ا کہنا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ کرپشن کی بات ہر کوئی کرتا ہے مگر عمل نہیں کرتا۔ ملک میں سچ دھندلا گیا ہے کرپشن کے خاتمہ کے نعرے پر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہاہے۔ہمارے قول و فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے۔ قول و فعل میں تضاد انسانوں کو ہی نہیں ملک کو بھی لے ڈوبتا ہے۔

چوہدری نثار نے کہاکہ ہمیں دلوں میں بھی انٹرچینج بنانے کی ضرورت ہے۔ یہ کام صرف باتوں ‘ دھرنوں یا احتجاج سے نہیں کئے جائیں گے۔ اس ملک میں کرپشن کو صاف کرنے میں کوئی سنجیدہ نہیں ۔ بہت سے لوگ ناراض ہوں گے یہ صرف نعرہ ہے جس میں لوگوں کو بے وقوف بنایا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم زبانی کلامی پاکستان کا ذکر کرتے ہیں عملی طورپر ہماری ترجیح کچھ اور ہے۔ قبل ازیں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سنگجانی پسوال انٹرچینج کا افتتاح کیا۔ موٹر وے ایم ون پ سنگجانی پسوال انٹرچینج منصوبہ پر 65 کروڑ لاگت آئی ہے۔ منصوبے سے ٹیکسلا ‘ خانپور ‘ واہ کینٹ کے علاوہ مختلف علاقوں کے لوگوں کو فائدہ ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…