اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزارت داخلہ کی اجازت کے بغیر نادرا کی جانب سے مالی ترسیلات کے لیے ماسٹر کارڈ سے کیے جانے والے معاہدے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا،
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ نادرا نے ماسٹر کارڈ کے ساتھحکومت کی تحریری اجازت حاصل کیے بغیر معاہدہ کیاجس میں نہ تو اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی اور نہ ہی حساس نوعیت کے سیکیورٹی معاملات کو مدنظر رکھا گیا،چوہدری نثار نے کہا کہکسی غیر ملکی کمپنی کو نادرا ڈیٹا بیس تک کس حد تک اور کن قوانین کے تحت رسائی دی جارہی ہے ،وزیر داخلہ کی نادرا سے جواب طلبی بھی کی ہے ، چوہدری نثار نے کہا ہے کہ مالی ترسیلات کے سلسلے میں ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے تاہم نیشنل ڈیٹا بیس کی سیکیورٹی پر نہ تو کسی قسم کا سمجھوتہ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی ادارے کو اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کی اجازت دی جا سکتی ہے۔