لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت نے اُردو زبان کو سرکاری سطح پر رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام سرکاری محکموں میں اُردو زبان کے فوری نفاذ کے لئے قلیل مدتی اقدامات کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا سیکرٹری آر کائیوز احمد رضا سرور کی جانب سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور سیشن جج لاہور سمیت پنجاب بھر کی عدلیہ کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے
کہ تمام سرکاری دفاتر میں افسروں کے ناموں کی تختیاں فوری طور پر اُردو میں تحریر کی جائیں جبکہ پنجاب کے تمام محکمے اپنے فارموں، بلوں اور گوشواروں کا انگریزی کے ساتھ اُردو ترجمہ بھی شائع کریں، مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سمیت پنجاب بھر کی عدالتوں اور دیگر سرکاری محکموں کی ویب سائٹس کا اُردو پیج بنا کر تمام معلومات اُردو میں بھی فراہم کی جائیں۔ مراسلے میں سرکاری احکامات، محکموں کے قواعد و ضوابط، قوانین اور پالیسی اُمور کے ترجمے شائع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان تمام تراجم کی توثیق محکمہ قانون و پارلیمانی اُمور سے کروانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ اُردو زبان کو سرکاری سطح پر رائج کرنے کے لئے جاری کیا گیا مراسلہ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پی اینڈ ڈی، پنجاب کے تمام انتظامی سیکرٹریز، پنجاب کے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، پرنسپل سیکرٹری گورنر پنجاب، آئی جی پنجاب، چیئرمین پبلک سروس کمیشن، رجسٹرار سروس ٹربیونل اور چیئرمین وزیر اعلی معائنہ ٹیم کو بھی بھجوایا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے اُردو زبان کو سرکاری سطح پر رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام سرکاری محکموں میں اُردو زبان کے فوری نفاذ کے لئے قلیل مدتی اقدامات کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا سیکرٹری آر کائیوز احمد رضا سرور کی جانب سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور سیشن جج لاہور سمیت پنجاب بھر کی عدلیہ کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے