لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور میں زیر تعمیر آنکھوں کے ہسپتال کو مرحوم کے نام سے منسوب کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارلخلافہ لاہور میں آنکھوں کے علاج کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے ایک نیا ہسپتال تعمیر کیاجارہاہے۔
ہسپتال ابھی زیر تعمیر ہے جس کی جلد تکمیل کا امکان ہے۔ اس حوالے سے بدھ کے روز پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ہسپتال کو مرحوم عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کر دیا جائے۔ تاہم مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے اس تجویز کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے ہسپتال کو میاں شجاع الرحمان کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔