منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

یہ بات اب ثابت کروں گی،مریم نواز نے تحریک انصاف کو چیلنج دیدیا

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنی دستاویزات اور الزامات کو ثابت کرنے کیلئے ثبوت دینا ہونگے ٗپی ٹی آئی کی دستاویزات غیر قانونی ہیں ٗیہ بات دوران سماعت ثابت کرونگی۔ منگل کو مریم نواز شریف نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ٗ عدالت نے درخواست کے ساتھ منسلک مریم نواز کا تحریری بیان دستخط نہ ہونے پر واپس کر دیا

اس موقع پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ مریم نواز کے بیان والے صفحے پر ان کے دستخط نہیں ہیں اس لیے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ذرائع کے مطابق مریم نوازشریف کے دستخط کے بعد متفرق درخواست دوبارہ دائر کی جائیگی ۔شاہد حامد ایڈووکیٹ کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی متفرق درخواست میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا کہ کومبر کمپنی سے کبھی کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا ٗایف آئی اے اور موزیک فونسیکا کے درمیان مبینہ طور پر خط وکتابت میں کبھی شامل نہیں رہی۔متفرق درخواست میں مریم نواز نے کہا کہ حسین نواز نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کے حقیقی مالک ہیں ٗدرخواست گزار نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں اور ان کی طرف سے پیش کی گئی دستاویزات نہ صرف غلط ہیں بلکہ انکی کوئی قانونی حیثیت بھی نہیں۔مریم نواز نے درخواست میں کہاکہ حسین نواز ان کا بڑا بھائی ہے اور انہیں بہت عزیز ہے، حسین نواز اپنے مرحوم دادا کو بھی بہت عزیز رہے، حسین نواز نے دو شادیاں کی ہیں، ان کی بیگمات مختلف قومیتوں کی حامل ہیں،

پہلی شادی سے چار دوسری سے تین بچے ہیں۔درخواست کے مطابق انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے پیش کی گئی دستاویزات پر مزید اعتراضات اٹھانے کا قانونی حق محفوظ رکھتی ہوں اور ان دستاویزات کو کیس کی سماعت کے دوران غلط ثابت کروں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…