پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

خیبرپختو نخوا سمبلی نے وزیراعلی ،وزراء ،سپیکر اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کی منظوری دیدی،تفصیلات جاری

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی نے وزیراعلیٰ سمیت وزراء ،سپیکر اوراراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی، جس کے تحت اب وزیراعلیٰ کی مراعات والاؤنسزکے بغیربنیادی تنخواہ دو لاکھ ،وزراء ایک لاکھ80ہزار،اراکین اسمبلی کی80 ہزار، سپیکرایک لاکھ50ہزاراورڈپٹی سپیکرکی تنخواہ ایک لاکھ45ہزارروپے ہوگی صوبائی وزیرقانون امتیازشاہدقریشی

نے اراکین اسمبلی اور وزراء کی تنخواہوں سے متعلق بل کو پیش کیا تاہم کسی نے بل کی مخالفت نہیں کی ۔نئے ترامیم کے تحت اراکین اسمبلی کی بنیادی تنخواہ18سے بڑھاکر80ہزارروپے کردی گئی سپیکر کی تنخواہ80ہزارسے بڑھاکر1لاکھ پچاس اورڈپٹی سپیکر کی تنخواہ45سے بڑھاکرایک لاکھ45 ہزار کی گئی ۔صوبائی وزیر کی بنیادی تنخواہ35ہزارسے بڑھاکرایک لاکھ80ہزاراوروزیراعلیٰ کی تنخواہ45سے بڑھاکردولاکھ روپے کردی گئی ۔حیران کن امریہ ہے کہ تمام اراکین اسمبلی ،وزراء ،مشیروں ،سپیکروڈپٹی سپیکرسمیت تنخواہوں میں اضافہ یکم جولائی2016ء سے تصور ہوگا اورانہیں بقایاجات کی ادائیگی بھی کی جائے گی۔تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ تمام اراکین اسمبلی وکابینہ کے اراکین کو ہاؤس رینٹ ،میڈیکل اور دیگرمراعات بھی حاصل ہونگی ۔محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی اب ایک لاکھ 7ہزارکے بجائے تقریباًایک لاکھ80کی ماہانہ وصولی کرینگے۔وزراء کی تنخواہ مراعات سمیت چارلاکھ کے قریب ہوگی

جبکہ وزیراعلیٰ پانچ لاکھ سے زائد کی ماہانہ تنخواہ اور مراعات کی مد میں وصول کریگا اسی طرح سپیکروڈپٹی سپیکر کے مراعات وتنخواہ بھی چارلاکھ سے اوپرہوگی ۔حالیہ خیبرپختونخوااسمبلی نے دوسری مرتبہ تنخواہوں میں اضافہ کیاہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…