منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

شیخ رشید سے دوستی،ایاز صادق نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگیُ پانامہ کا معاملہ سپر یم کورٹ میں ہے اس پر کوئی بات نہیں کروں گا جو بھی فیصلہ آئیگا پوری قوم اس کو قبول کر یں گی ‘شیخ رشید سے پہلی بار2002میں ملا وہ میرے کبھی دوست نہیں رہے ‘شیخ رشید کی ماضی کی کوئی پیش گوہی سچ ثابت ہوئی اور نہ ہی آئندہ ہوگی ‘

الیکشن مہم چار سولوں سے جاری ہے اور آئندعام انتخابات تک جاری رہیگی ‘صرف مجھے بڑے بڑے سیاستدانوں کو بنکوں کی جعلی رسیدیں ملی سٹیٹ بنک معاملے کی انکوائری کر رہا ہے ۔ منگل کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں سیاسی بات ہمیشہ بڑی سوچ سمجھ کے بعد ہی کر تاہوں اور پانامہ پرباتیں کر کے ججز صاحبان کو دباؤ میں لایا جارہاہے

اور بات کر نے سے پہلے سوچ لینا چاہیے اس لیے میں پانامہ لیک کے معاملے پر بات نہیں کر تاکیوں کہ معاملہ سپر یم کورٹ میں ہے اور ہمیں سپر یم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے اس لیے جو بھی فیصلہ آئیگا پوری قوم اس کو تسلیم کریں گی سب کو سپر یم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر نا چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایا ز صادق نے کہا کہ شیخ رشید کی2007سے لیکر اب تک کی جانیوالی تمام پیش گوئیاں مجھے اچھی طر ح یاد ہیں

مگر اسن کی آج کوئی بھی پیش گوہی سچ ثابت نہیں ہوئی اور اب بھی انکی مئی میں عام انتخابات ہونے کی پیش گوہی سچ ثابت نہیں ہوگی ۔ عام انتخابات کی مہم کے متعلق سوال کے جواب میں سپیکر نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوتا ہے تو اسکے بعد اگلے الیکشن کی مہم شروع ہو جاتی ہے یہ نہیں ہوسکتا کہ عام انتخابات سے تین ماہ پہلے حلقے میں آکر مہم شروع کر یں جو امیدوار ہار جاتے ہیں وہ حلقوں میں نہیں آتے ہم حلقے میں ہیں اور حلقے میں ہی رہتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…