بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

حسین نواز نے کتنی شادیاں کیں اور ان کے کتنے بچے ہیں ؟ پہلی بار ایسی تفصیلات منظر عام پر آگئیں جن سے آپ بے خبر ہونگے

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنی دستاویزات اور الزامات کو ثابت کرنے کیلئے ثبوت دینا ہونگے ٗپی ٹی آئی کی دستاویزات غیر قانونی ہیں ٗیہ بات دوران سماعت ثابت کرونگی۔ منگل کو مریم نواز شریف نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ٗ

عدالت نے درخواست کے ساتھ منسلک مریم نواز کا تحریری بیان دستخط نہ ہونے پر واپس کر دیا اس موقع پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ مریم نواز کے بیان والے صفحے پر ان کے دستخط نہیں ہیں اس لیے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ذرائع کے مطابق مریم نوازشریف کے دستخط کے بعد متفرق درخواست دوبارہ دائر کی جائیگی ۔شاہد حامد ایڈووکیٹ کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی متفرق درخواست میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا کہ کومبر کمپنی سے کبھی کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا ٗایف آئی اے اور موزیک فونسیکا کے درمیان مبینہ طور پر خط وکتابت میں کبھی شامل نہیں رہی۔متفرق درخواست میں مریم نواز نے کہا کہ حسین نواز نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کے حقیقی مالک ہیں ٗدرخواست گزار نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں اور ان کی طرف سے پیش کی گئی دستاویزات نہ صرف غلط ہیں بلکہ انکی کوئی قانونی حیثیت بھی نہیں۔مریم نواز نے درخواست میں کہاکہ حسین نواز ان کا بڑا بھائی ہے اور انہیں بہت عزیز ہے، حسین نواز اپنے مرحوم دادا کو بھی بہت عزیز رہے، حسین نواز نے دو شادیاں کی ہیں، ان کی بیگمات مختلف قومیتوں کی حامل ہیں، پہلی شادی سے چار دوسری سے تین بچے ہیں۔درخواست کے مطابق انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے پیش کی گئی دستاویزات پر مزید اعتراضات اٹھانے کا قانونی حق محفوظ رکھتی ہوں اور ان دستاویزات کو کیس کی سماعت کے دوران غلط ثابت کروں گی۔‎

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…