منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

منرل واٹر کے نام پر عوام کو کیا پلایا جا رہا ہے؟ تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں ہولناک انکشافات

datetime 24  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن) پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی کمی کی وجہ سے ملک بھر میں بوتلوں میں بند پانی کی صنعت تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ پاکستان کونسل برائے تحقیقاتِ آبی وسائل، حکومتِ پاکستان ، وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی ہدایت پر بوتلوں میں بند پانی کی کوالٹی کی مانیٹرنگ ایجنسی کو طور پر کام کر رہی ہے۔ ہر سہ ماہی کے اختتام پر پینے کے بوتل بند پانی

 

کے مختلف برانڈزکی تجزیاتی رپورٹ پی سی آر ڈبلیو آر کی ویب سائٹ پر اور میڈیا میں شائع کر دی جاتی ہے ۔اکتوبر تا دسمبر 2016 کی سہ ماہی میں اسلام آباد ،راولپنڈی،سیالکوٹ، کوئٹہ، پشاور، مظفر آباد، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، لاہور اور ٹنڈوجام سے بوتل بند/ منرل پانی کے 78 برانڈز کے نمونے حاصل کیے گئے ۔ ان نمونوں کا پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کے تجویز کردہ معیار کے مطابق تجزیہ کیا گیا۔ اس تجزیے کے مطابق 11 برانڈز(ویل کئیر، لائٹ ایکوا، نیو پریمیر، رائل بلیو، ایکوا سیف، ایکوا ڈرنک واٹر، راحت، اوسلو، این جی فریش واٹر، نرچرَ مِل واٹر اور آبِ خوب) برانڈز کے نمونے کیمیائی طور اور جراثیمی پر آلودہ پائے گئے۔ ان میں7 نمونوں (ویل کئیر، لائٹ ایکوا، نیو پریمیر، رائل بلیو، ایکوا سیف، ایکوا ڈرنک واٹر اور راحت) میں سنکھیا کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیادہ (12 پی پی بی سے لیکر 34 پی پی بی) تک تھی، جبکہ پینے کہ پانی میں اس کی حدِ مقدار صرف 10 پی پی بی تک ہے۔ پینے کے پانی میں سنکھیا کی زیادہ مقدار کی موجودگی بے حد مضرِ صحت ہے۔ کیونکہ اس کی وجہ سے پھیپڑوں ، مثانے، جلد، پراسٹیٹ، گردے، ناک اور جگر کا کینسر ہو سکتا ہے اس کے علاوہ بلڈ پریشر ، شوگر، گردے اور دل کی بیماریاں، پیدائشی نقائص اور

 

بلیک فُٹ جیسی بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں۔ جبکہ4 برانڈز (ویل کئیر، این جی فریش واٹر، اوسلو، نیو پریمئیر)کے نمونوں میں سوڈیم کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیادہ (68 سے لے کے165 پی پی بی ) پائی گئی جبکہ پینے کہ پانی میں اس کی حدِ مقدار صرف 50 پی پی بی تک ہے۔ اور ایک نمونے (نرچرَ مِل) میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ پائی گئی۔ آلودہ برانڈز میں سے ایک نمونے (آبِ خوب) جراثیم سے آلودہ پایا گیا جس کی وجہ سے ہیضہ، ڈائریا، پیچش، ٹائفائیڈ اور یرقان کی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…