منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پاناما کا ہاتھی وہیں کا وہیں کھڑا ، وکلاثبوت پیش نہ کر سکے توکیس سنجیدہ ہو جائیگا،شیخ رشید احمد

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا ہاتھی وہی کا وہی کھڑا ہے، وکلاثبوت پیش نہ کر سکے توکیس سنجیدہ ہو جائیگا،پاناما کے ہاتھی کو خوراک کہاں سے دی گئی ، پیسے کہاں سے گئے اور معاملات کیسے طے ہوئے اس کا پتہ لگانا باقی ہے قطری خط سنی سنائی بات ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں اور پاکستان سمیت دنیا کی

 

کوئی عدالت سنی سنائی بات کو نہیں مانتی ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا ہاتھی وہی کا وہی کھڑا ہے تاہم اگر منی ٹریل اور ثبوت نہ لائے جا سکے تو کیس مشکل ہو جائے گا ۔شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے پاناما کیس اہم دوراہے پر آگیا ہے اور قومی امنگوں کے مطابق کرپشن کے خلاف گھیرا تنگ ہو گا ۔حکومتی وکیل ثبوت پیش نہ کر سکے تو کیس سنجیدہ ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے کی رپورٹ کو درست مانتا ہوں کیونکہ دنیا کے کسی ملک میں بھی اس رپورٹ کو چیلنج نہیں کیا گیا ۔ شیخ رشید احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک دو روز میں کیس بہت اہم مرحلے میں داخل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں اور عوام کو یقین ہے کہ ایک تاریخی فیصلہ آنے والا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…