جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب کا کشمیر بارے ایسا بیان کہ بھارت کے اوسان خطا ہو جائیں گے

datetime 22  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سعودی عرب کا کشمیر بارے ایسا بیان کہ بھارت کے اوسان خطا ہو جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن کریم العیسٰی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کشمیریوں کے حق خودار ادیت کی بھرپور حمایت اور تائید کرتا ہے، رابطہ عالم اسلامی کے ساری دنیا میں دفاتر کشمیریوں کے لیےحاضر ہیں ، کشمیری اور سعودی عرب کے عوام بھائی بھائی ہیں۔ اسلام امن کا مذہب ہے بھائی چارے کا مذہب ہے ہم اللہ کے اس پیغام کو پوری دنیا میں پہنچائیں گے ،

قرآن کریم کی تعلیمات عام کرنے کی ضرورت ہے مسلمانوں میں اختلاف رائے کا ہونا مسئلہ نہیں ہے لیکن اختلاف رائے کی دشمنی میں بدلنا غیر اسلامی طرز عمل ہے، اہل سعودیہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں، جب تک کشمیریوں کو حق خودار ادیت نہیں مل جاتا اس وقت کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے ۔ وہ ہفتہ کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے سے خطاب کر رہے تھے۔ استقبالے سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان، جماعت اسلامی کے آزاد کشمیر کے امیر رشید ترابی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، صدر جامعہ بین الاقوامی اسلامیہ یونیورسٹی یوسف الدرویش،حریت رہنما غلام محمد صفی، میر طاہر مسعود ، فاروق رحمانی اور دیگر کشمیری رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عبدالکریم عیسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیریوں کے حق خودار ادیت کی تائید کرتے ہیں۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق امن کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔رابطہ عالم اسلامی پیغام رسول کو عام کرنے میں کوشاں ہیں۔ ہم اگر اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تو دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔ آپس کے اختلاف کو افتراک نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس اختلاف کو اتفاق میں تبدیل ہونا چاہیے۔ تمام ہمدردیاں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامیہ کے وفد کیپاکستان آمد سعودی عرب اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے، بھات کے زیر تسلط کشمیر میں ان کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو حق خودار ادیت کیلئے قربان ہوئے ۔ کشمیریوں کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا۔ کئی کشمیری جو اپنی بینائی کھو بیٹھے مگر جدوجہد جاری رکھی ان کو بھی خراج تحسین۔ بھارتی افواج کی بربریت کے باوجود نہتے کشمیریوں نے بھارتی تسلط کو مسترد کر دیا۔ ہماری سیاسی حمایت کشمیری بھائیوں کیلئے ہے۔ آزاد کشمیر حکومت نے بیوہ اور بھارتی مظالم کا شکار مقبوضہ کشمیریوں کیلئے فنڈ قائم کیا ہے۔ اسلام کا شدت پسندی اور دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دنیا کی تمام اقوام کیلئے صاف و واضح پیغام ہے۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…