لاہور(این این آئی)بادامی باغ کے علاقہ کھوکھر ٹاؤن گندئے نالے سے ملنے والی چار سالہ بچے کی لاش کا معمہ حل ہو گیا ،بچے کی شناخت دانش کی نام سے ہوئی ہے جسے باپ نے قتل کر کے لاش نا لے میں پھینکی ، مقتول کی والدہ کی مد عت میں باپ سمیت تین افراد کے خلاف مقد مہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطا بق بادا می باغ کے علاقہ جو زب کا لو نی کھوکھر ٹاؤن کے قریب واقعہ گندئے نالے سے جمعہ کے روز ملنے والی چارسا لہ بچے کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی جسے اس کے باپ شاہد نے قتل کیا ۔ مقتول کی والدہ شمائلہ بی بی نے بیان دیا ہے کہ شاہد کو شک تھا کہ یہ بچہ اس کا نہیں ہے جس کی وجہ سے اسے قتل کر کے لاش نا لے میں پھینگ دی ۔ایس ایچ او بادامی باغ نے بتا یا کہ شمائلہ کی درخواست پر شاہد اور اس کے دو بھائیوں کے خلاف قتل کا مقد مہ درج کر لیا گیا ہے ملزم کو جلد گر فتار کر لیا جائے گا ۔