کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیوکے قطرے پینے سے 2ماہ کابچہ دم توڑ گیا،بچے کوپولیو کے قطرے ہیلتھ ورکرخاتون نے گھرآکرپلائے۔تفصیلات کے مطابق بچے کے قرثاء نے الزام عائد کیاہے کہ بچے کی موت پولیوقطرے پینے سے ہوئی ہے۔داداکاکہناہے کہ قطرے پینے کے 5منٹ بعدپوتے کے منہ سے جھاگ آناشروع ہوگئی۔
بچے کے ورثاء نے جناح ہسپتال کے باہراحتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔بچے کادادالاش کے ہمراہ جناح ہسپتال پہنچ گیا۔جناح ہسپتال کے ڈاکٹرسیمی جمالی نے بتایاکہ بچے کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔بچے کومردہ حالت میں ہسپتال لایاگیاتھا۔ڈاکٹرسیمی کاکہناہے کہ والدین نے پوسٹمارٹم کروانے سے انکارکردیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو کے حوالے سے پہلے بھی کئی بار سازش کا انکشاف ہو ا ہے جبکہ پولیو ٹیموں پر فائرنگ کے واقعات بھی سامنے آتے رہے ہیں لہذا ابھی بچےکی موت کے حوالے سے کطھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔