اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں گنجے افراد کے سروں جوبال لگائے جاتے ہیں یا’’وگ ‘‘ بنائی جاتی ہے یہ مصنوی ریشوں سے نہیں بلکہ مُردہ خواتین کے بالوں کوکاٹ کرلگائے جاتے ہیں اورانہی بالوں سے’’ وگ ‘‘بنائی جاتی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اس مکروہ دھندے کا انکشاف نادراہیڈکوارٹرزمیں قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی کی ایک سب کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔اجلاس میں بتایاگیاکہ گنجے افراد کے سروں پرمصنوعی بالوں کےلئے مردہ خواتین کے بال استعمال کئے جاتے ہیں جس پرکمیٹی کے ارکان نے تشویش کااظہارکیا۔
ارکان کاکہناتھاکہ جب قانون بنایاجارہاتھاتوکسی کے تصورمیں بھی نہیں تھاکہ پاکستان میں مردوں کی بے حرمتی کی جائے گی اوراسی وجہ سے مردہ خورضمانت پررہاہوگئے کیونکہ اس دھندے کے باےمیں کوئی قانون ہی نہیں ہے ۔ارکان کمیٹی نے تجویزپیش کی کہ اس گھنائونے دھندے میں ملوث افراد کےلئے 10سال کی قیدکاقانون بنایاجائے ۔