بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

کونسی اہم عرب شخصیت آج پاکستان کے 5روزہ دورے پرپہنچ رہی ہے ،سرگرمیاں کیاہونگی ؟تفصیلات جاری

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ پانچ روزہ دورے پر آج شام کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں،سینیٹ ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفورحیدری ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کریں گے،دینی جماعتوںکی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا جائے گا جو21جنوری ہفتہ کو ہوگا۔ خبررساں ادارے کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر آج سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی محمد بن الکریم العیسیٰ کے اعزاز میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر کی جانب سے عشایہ دیا جائے گا،

اس عشائیے میں اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے،سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کو اس اہم اور خصوصی دورے کا مقصد سلامتی،دفاع،معیشت سماجی شعبے میں باہمی تعاون دہشتگردی،انتہا پسندی کے خلاف مسلم ممالک میں قریبی روابط و تعاون کی سازگار فضائقائم کرنا ہے۔سیکرٹری جنرل عالم اسلامی مختلف اسلامی ممالک میںبعض معاملات پر اختلافات کو دور کرنے اور ان ممالک کو قریب لانے مذہبی ہم آہنگی کیلئے بھی کردار ادا کررہے ہیں،ہفتہ اور پیر کو ان کی اسلام آباد میں اعلیٰ قیادت سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں،جمعیت علماء اسلام(ف) کی قیادت کی طرف سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیاجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…