اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاک سرزمین پارٹی سے جواب طلب کرلیاہے ۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم استعمال کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی قومی پرچم کا غلط استعمال کررہی ہے
۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے وکیل نے بتایا کہ قومی پرچم کی پذیرائی کیلئے قومی جھنڈے کو بطور پارٹی پرچم استعمال کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے تحریری جواب مانگ لیا۔پاک سرزمین پارٹی کے خلاف یہ درخواست آل پاکستان غرباء لیگ نے الیکشن کمیشن میں دائرکررکھی ہے ۔