اسلا م آباد(آن لائن)پاکستان سویٹ ہومز کے سربرہ زمرد خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کا شکار بچی طیبہ کو پڑھا لکھا کر بیرسٹر بنائوں گا ،بچی کو سپریم کورٹ میں پیش کر نے کا نوٹس نہیں تھا اس لئے پیش نہیں کیا گیا۔ طیبہ تشدد کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے طیبہ کو پڑھا کر بیرسٹر بنائوں۔
طیبہ کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا نوٹس نہیں تھا اس لئے اس کو پیش نہیں کیا گیا ہے۔ زمرد خان کا کہنا تھا کہ طیبہ سویٹ ہوم میں بچوں میں گھل مل گئی ہے،جب تک ڈی این اے کی حتمی رپورٹ نہیں آتی طیبہ سویٹ ہوم میں ہی رہے گی۔یاد رہے طیبہ تشدد کیس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے بعد طیبہ کو پاکستان سویٹ ہومز کے حوالے کر دیا گیا تھا اور حکم دیا گیا تھا کہ جب تک طیبہ کے حقیقی والدین کا تعین نہیں ہوجاتا طیبہ سویٹ ہومز میں رہے گی جس کے بعد زمرد خان طیبہ کو سویٹ ہومز لے گئے تھے۔۔
طیبہ کو پڑھا کر بیرسٹر بنانا چاہتا ہوں، جانتے ہیں ایسی کسی مشہور شخصیت نے کہا ؟
19
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں